تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شروع سے ہی آپ نے ان کو چنے کے درخت پہ نہ چڑھایا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
تو آپ اس چنے کے درخت کو جڑ ہی سے کاٹ ڈالیں تا کہ جو کوئی جوڑ ہمارا سلامت رہ گیا ہے وہ بھی اپنے انجام کو پہنچے۔ پھر کہتے رہئیے گا روفی بھیا کو کہ اپنی بہن کے ہاتھ پیلے کرو۔
ہاتھ تو نیلو نیل ہو چکے ہونے نا چنے کے درخت سے گر کر۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب سیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔
اور چاہتے کیا ہیں، دیکھ دیکھ سب سیکھ رہے ہیں!!!
:sigh::sigh::sigh:
مگر فیس تو ہمیں ایک ٹکا بھی نہ ملا۔۔۔۔
آپ تو دیجئیے، باقیوں سے بھی لے لیتے ہیں فیس جو دیکھ دیکھ کر سیکھ رہے۔ ایویں مفت میں تھوڑی سیکھنے دیں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھا ۔۔۔ ہماری اس خوبی کو تو از خود آپ نے پہچان لیا۔
آہستہ آہستہ سب جواہر کُھل جائیں گے۔ سیدھے ایف آئی بی کا نام لے لیا ہوتا، ہم نے کوئی اعتراض تھوڑی کرنا تھا۔ ہم چکنے گھڑے ہیں، نہ بُرا مانتے ہیں نہ ماننے دیتے ہیں۔ کیونکہ ہماری کسی بات سے کسی کے بُرا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ کہ ہم نرم مزاج ہیں اور نرم مزاجی سے ہی گفتگو کرتے ہیں۔تو کون بُرا مانے گا بھلا۔
ویسے یہ عادت تو ابھی تک قائم ہے۔ حد کے نرم مزاج ہو کر رہ گئے ہیں ۔ :LOL:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نت نئی باتیں بنانا۔۔۔
پوچھی گئی باتیں ادھر ادھر گھمانا۔۔۔
ابھی ہم سیکھ رہے ہیں۔۔۔
جب سیکھ جائیں گے تو کام بھی پیش کردیں گے۔۔۔
اور تخت و تاج زیر و زبر کردیں گے!!!
دو سال سے اب تک کے سیکھے گئے کی رپورٹ مع فیس پیش کیجئیے۔
کوئی رعایت نہیں ہو گی۔
زیر زبر کی باری پیش کے بعد آئے گی ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہمیں پہچان پر ہے ناز، اسی لیے پہچان لیتے ہیں۔۔۔
نام کوئی ایک ہو تو لیں بھی۔۔۔
مزاج کا بھی پتا چل ہی جائے گا آہستہ آہستہ!!!
اس آہستہ آہستہ کو بیتے ڈھائی سال ہونے کو آئے۔
لگ گیا ہونا پتہ ہُن تے فیر مجاجاں دا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہاں۔۔۔
آپ کی طرح لڑائی مار کٹائی اور ایکشن سے بھرپور ڈرامے دیکھنے کا ہمیں بھی بہت شوق ہے!!!
شوق ہوا پورا ؟ نہیں نا۔۔۔۔ کیونکہ ہم نرم مزاج ہیں۔ کسی سے لڑتے نہیں۔
ہاں اگر کوئی لڑے تو چھوڑتے نہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
الزام ہے جہاں پناہ۔۔۔ سراسر الزام ہے۔
کون سی بات ہے جس کا ہم نے جواب نہیں دیا؟
لو جی جب سیکھ جائیں گے تب پیش کرنے کی بھی خوب کہی۔ کیا استاد روزمرہ کے کام چیک نہیں کرتے؟ یا سال بعد ہی دیکھتے ہیں کہ شاگرد نے کیا سیکھا؟
اس طرح بھلا کیسے علم ہوتا ہو گا کہ نونہال ماں باپ کے خون پسینہ کی کمائی کو رائیگاں تو نہیں کر رہا۔
ہمیں تو ساتھ ساتھ ہوم ورک دیکھنا ہے بس۔
ہم کسی تخت وتاج کے مالک نہیں۔۔۔ ہاں زیر وزبر کرنا ہے تو ہمارا یہ صوفہ کر دیجئے جس پہ ہم تشریف فرما ہیں ۔ ویسے بھی اب ہم تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مشقت سے بھی بچ جائیں گے اور کسی دوسرے کا احسان بھی نہیں لینا پڑے گا۔
اور ہوا یہ کہ پھر خود سے ہی پھینکنا پڑا۔
بھلے کا تو زمانہ ہی نہیں کہ کوئی مدد کو آئے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں جی
چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ :confused:

اب اتنا بھی ناز مت کیجئے کہ ہمیں وہ شعر یاد آ جائے

تُم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے

( گستاخی معاف۔۔۔۔ ہم دوستانہ ماحول میں عمر اور جنس کا لحاظ کئے بغیر بول جاتے ہیں۔۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ زبان کو لگام نہیں۔ بلکہ یہ کہنا بھی مناسب ہے کہ قینچی کی طرح چلتی ہے زبان۔ آپ چاہئیں تو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ زبان کے آگے خندق نہیں مگر کیا کریں کہ زبان پہ آئی بات کہنے سے روک نہیں پاتے خود کو۔)
اف اللہ جی۔۔۔۔ اپنے اتنا سارا بولے جانے کا ہمیں کیوں کبھی اندازہ نہ ہوا۔
شاید سارا عمل دخل قینچی ہی کا رہا۔
مگر یہ کوشش ضرور رہی ہمیشہ کہ کسی کی دل آزاری نہ کریں کبھی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ مزہ لیجئیے کیونکہ ہم بھی اس بات کے قائل ہیں
کہ
باہمی ربط میں رنجش بھی مزہ دیتی ہے
بس محبت ہی محبت ہو ضروری تو نہیں
کبھی ہمیں بھی شعر پڑھنے سننے سے دلچسپی تھی مگر اب نہیں رہی۔
مگر مفہوم سے ضرور ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوش آمدید گل یاسمین!


پکی بات ہے؟


یہ غیر کون ہے اور آپ اس کے دیار میں کیا کر رہی ہیں؟
ساری باتیں ہی پکی پکی تھیں۔ اب بھی ہیں۔
غیر کون اور اپنا کون۔۔۔ انسان کبھی نہیں جان سکتا۔ جو اپنے ہوتے وہ غیر بن جاتے۔ جو غیر ہوتے وہ اپنوں سے بڑھ کر ہوتے۔
نہیں سمجھے۔۔۔ کوئی بات نہیں۔
 
Top