تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

نہ وہاں نہ یہاں۔۔۔ کہیں بھی غلط نہیں لکھتے ہم اسد علی رانا صاحب۔ :ROFLMAO:
اچھا بچے تو بریڈ پہ چکن یا چاکلیٹ اسپریڈ لگا کر کھاتے ہیں۔۔۔ لیکن آپ نے تو چھوڑ دیا نا یہ سب۔
آپ کیا کھاتے ہیں اب ڈان پر لگا کر ؟؟؟
مغز کا نام نہ لیجئیے گا۔۔۔ وہ ہمارا پسندیدہ ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
نہیں یہاں اور وہاں آپ ہر جگہ غلط غلط لکھتی ہیں پر لوگ آپ کی تعریفیں اس مارے کرتے ہیں تاکہ آپ کا دل نہ ٹوٹے اگر وہ بھی میری طرح سچ سچ بتائیں تو آپ رونے لگیں گی ویسے بھی میں اب ڈان نہیں کھاتا ہوں میری امی مجھے صبح ناشتے میں پراٹھے اور انڈے دیتی ہیں اور بقرہ عید والے دن اگر میرے ماموں کی ہاں سے مغز آجاتا ہے تو میں پھر پراٹھے کے ساتھ مغز کھاتا ہوں مجھے بہت زیاد اچھا لگتا ہے مغز اور پراٹھا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

شکر ہے کہ ہمارا (مغز) پہلے سے ہی ختم ہو چکا ہے ورنہ آپ سے بچ کہاں پاتا۔۔۔
پراٹھے اور انڈے؟؟؟ ایک پراٹھا کافی نہیں ہوتا کیا؟
ہم تو بمشکل آدھا کھا سکتے ہیں۔
کون کرتا ہے ہماری تعریفیں۔۔۔ وہ بھی جھوٹی؟
نام بتائیں تا کہ ہم آپ کے سامنے انھیں بھی لائن حاضرہونے کا بولیں۔
ہاں نا دل ٹوٹنے پہ بندہ نہ روئے تو کیا دل توڑنے پہ روئے؟
 
اگر مغز نہیں ہوتا تو آدمی پاگل نہیں ہوجاتا ہے کیا اس مارے کہ میرے سائنس کے ٹیچر بولتے تھے کہ مغز سے ہی انسان سارے کام کرتا ہے اور جب میں صبح فجر کی نماز میں گھر آتا ہوں تو بہت زور کی بھک لگتی ہے باقی سارے دن اتنی زیادہ بھوک نہیں لگتی پر صبح کے وقت بہت لگتی ہے تو میں اپنی امی کو بولتا ہوں کہ بہت سارے پراٹھے بنائیں تو امی بہت غصہ ہوتی ہیں کہ کیا صبح صبح چولہے میں جھونکتا ہے ماں کو پر میں کیا کروں مجھے خود سے تو نہیں آتے پراٹھے بنانے اور میں تو خود بولتا ہوں کہ یہ لوگ آپ کی جھوٹی تعریفیں اسی مارے کرتےہیں کہ آپ رونے نہ لگ جائیں پر اگر کوئی رونے لگے تو کیا کریں کیسے چپ کرائیں مجھے نہیں آتا
 
زیک

مسافر
جب میں صبح فجر کی نماز میں گھر آتا ہوں تو بہت زور کی بھک لگتی ہے باقی سارے دن اتنی زیادہ بھوک نہیں لگتی پر صبح کے وقت بہت لگتی ہے تو میں اپنی امی کو بولتا ہوں کہ بہت سارے پراٹھے بنائیں تو امی بہت غصہ ہوتی ہیں کہ کیا صبح صبح چولہے میں جھونکتا ہے ماں کو پر میں کیا کروں مجھے خود سے تو نہیں آتے پراٹھے بنانے
سیکھ لیں۔ یہ کونسا مشکل کام ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ رونے نہ لگ جائیں پر اگر کوئی رونے لگے تو کیا کریں کیسے چپ کرائیں مجھے نہیں آتا
شاباش۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

آپ پہلے "فوٹوشاپ" سیکھئیے "سینماٹک ویڈیوز" بنانا سیکھئیے۔ باقی کام بعد کے ہیں۔
ہمیں نہیں آتا رونا۔ آپ بھی بھول جائیں کہ کوئی روئے تو کیسے چپ کراتے ہیں۔
بس جو کام کہا ہے وہی دل لگا کر کریں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نے بھی سیکھ لیے اب تو ۔ ویک اینڈ وغیرہ یا ورک فرام ہوم میں اکثر بناتا رہتا ہوں ۔
@اسد علی رانا ۔۔۔ دیکھئیے کتنے بڑے بڑے لوگوں نے سیکھ رکھا ہے پراٹھے بنانا ۔۔۔ ویک اینڈ میں بنا تے بھی ہیں۔ سبق سیکھئیے انھی سے۔
 
سیکھ لیں۔ یہ کونسا مشکل کام ہے
نہیں کچن کا کالم لیڈیز کرتی ہیں مجھے نہیں آتا کچن میں کوئی کام کرنا ایک بار دعوت میں جب مہمان آئے تھے تو میں نے اپنی امی کی ہیلپ کرائی تھی تو امی الٹا ناراض ہوگئی تھیں کہ یہ تو تم نے کام کم کیا ہے اور سارے کچن میں اتنے سارے برتن ہی برتن گندے کرکے پھیلادئیے اب ان سب کو کون دھوئے گا
 
محمد عبدالرؤوف

باقی کام تو چلو مان بھی لیتے ہیں کہ سیکھنے والے ہوتے ہیں لیکن برتن دھونے میں سیکھنے جیسا کیا ہے۔ :)
 
باقی کام تو چلو مان بھی لیتے ہیں کہ سیکھنے والے ہوتے ہیں لیکن برتن دھونے میں سیکھنے جیسا کیا ہے۔ :)
نہیں وہ مجھ سے ٹوٹ جاتے ہیں اور انڈے بھی جب میں دھوتا ہوں تو سہی سے صاف نہیں ہوتے اور جب زیادہ رگڑتا ہوں تو ٹوٹ جاتے ہیں تو میری امی مجھ سے کچن کا کوئی بھی کام نہیں کرواتین
 
Top