بہت ہی حیرت کی بات ہے

شمشاد

لائبریرین
فرزانہ صاحبہ کے متعلق کسی کو کچھ معلوم ہو تو محفل کے پولیس سٹیشن میں اطلاع کرے، اگر وہ خود پڑھیں تو واپس آ جائیں۔ سوائے امن کے انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جس رکن کے متعلق ذرا سی بھی خبر ملے، فوراً تھانے میں اطلاع کرتے جائیں۔

عمار بھائی دعوت ناموں کے چکر میں نہ پڑیں نہیں تو موجودہ اراکین بھی کھسکنا شروع ہو جائیں گے دعوت نامے کے لالچ میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے ایک فہرست ادھر بھی چپکا ہی دوں تا کہ ادھر والوں کو بھی معلوم ہو جائے :

آج کل پاکستان کی حکومت بعض لوگوں کے ساتھ لک چھپ جانا کھیل رہی ہے۔

اس محفل کے بھی کچھ اراکین کچھ عرصہ سے غائب ہیں۔ جن میں سے بعض کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے :

ظفری
خرم
باجو
تفسیر (یہ تو لگتا ہے بغیر اطلاع کے سیاحت پر نکلے ہوئے ہیں)
شعیب شوبی
وہاب اعجاز خان
شعیب صفدر
ثناء اللہ
رضوان
حکیم خالد
جیہ
فریب
نوید ملک
ظفر احمد
فرزانہ
فرذوق
امن امان
سارا
سند باد
اظہر الحق
شاہد احمد خان
شائستہ
نوید صادق (شعر و شاعری کا اچھا ذوق رکھنے والے)
شیر افضل خان
حمزہ بیٹا
مکی
علمدار
امانت
حسن علوی
اعجاز (فن لینڈ والے)

فی الحال اتنے ہی۔

جاوید اقبال کے متعلق معلوم ہے کہ چھٹی منانے پاکستان گئے ہوئے ہیں۔

اگر کسی کو مندرجہ بالا اراکین کے متعلق علم ہو تو تھانے میں اطلاع کرئے۔ اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔

اگر مندرجہ بالا اراکین خود پڑھ سکتے ہیں تو خود ہی پڑھ کے واپس آ جائیں، انہیں بھی کچھ نہیں کہا جائے گا۔
 

پاکستانی

محفلین
خوب اچھی خاصی محنت کی ہے آپ نے اس لسٹ پر

فرذوق بھائی تو بتا کر گئے تھے کہ ان کے کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے محفل پر نہیں آ سکیں گے۔

مکی، علمدار، امانت
یہ تکون ہمارے ایک مہربان کی وجہ سے ناراض ہے۔

اظہرالحق
کی آخری پوسٹ 25 اپریل کی ہے، اس کا مطلب ہے وہ یہی کہیں موجود ہیں۔

حسن علوی
کے بارے میں مجھے یاد پڑتا ہے پچھلے دنوں انہیں دیکھا تھا کسی دھاگے پر

امن امان
کے بارے میں چند دوستوں کو معلوم ہے مگر کسی کشمکش کی وجہ سے بتا نہیں رہے۔

ثناء اللہ
اپنی شادی میں

اور

وہاب اعجاز خان، شعیب صفدر، حکیم خالد، ظفر احمد
اپنے اپنے شعبوں میں مصروف ہیں، شاید وقت انہیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دے رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جو اراکینِ محفل اپنے اپنے شعبے میں مصروف کار ہیں، ہم ان کے لیے دعاگو ہیں لیکن ایسی بھی کیا بےوفائی کہ دو چار دنوں میں بھی ایک آدھ خط نہ لکھ سکیں۔ کتنی دیر لگتی ہے ایک دو خطوط لکھنے میں۔ زیادہ سے زیادہ دو منٹ۔
 

پاکستانی

محفلین
بالکل ٹھیک کہا آپ نے، دو چار پوسٹوں میں وقت ہی کتنا لگتا ہے۔ اور تو کچھ نہیں دل خوش ہو جاتا ہے اس سے۔
 
شمشاد نے کہا:
عمار بھائی دعوت ناموں کے چکر میں نہ پڑیں نہیں تو موجودہ اراکین بھی کھسکنا شروع ہو جائیں گے دعوت نامے کے لالچ میں۔
جس کو دعوت نامے کا لالچ ہو، تو وہ پہلے ہی بتادے۔۔۔ اس کے جانے سے پہلے ہی اسے دعوت نامے کے بجائے اس کی شان میں ایسا شاندار قصیدہ لکھ کر دے دیا جائے گا کہ پھر وہ جانے کی سوچے گا بھی نہیں کبھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے لگتا ہے آپ اپنے زورِ خطابت میں کوئی نہ کوئی “ چن چڑھا “ کے ہی رہیں گے۔

ویسے یہ فہیم کہاں رہ گئے؟
 
جی۔۔۔۔ مجھے بھی فہیم کا خیال آرہا تھا صبح سے۔۔۔ پتا نہیں کہاں ہے۔۔۔ میں نے اسے ایس۔ایم۔ایس کیا ہے۔۔۔۔ دیکھتے ہیں جواب کب آتا ہے۔۔۔
 
توبہ توبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں بھی کتنا بے‌ خبر ہوں اپنے دوست سے۔۔۔
شمشاد بھائی! فہیم کا ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ صاحب اتنے کمال کے ہیں کہ میں نے انہیں ایس۔ایم۔ایس کیا تو جواب میں کوئی تفصیل لکھنے کے بجائے انہوں نے لکھ بھیجا کہ “دعائے صحت“ کا دھاگہ دیکھا نہیں کیا؟
یہ لیں۔۔۔ آپ بھی دیکھیں
دعائے صحت
 

شمشاد

لائبریرین
وہی بات ہوئی نہ جس کا مجھے ڈر تھا، اب فہیم کی واپسی پر میں تو بری الذمہ ہوں، بھگتنا آپ کو ہی پڑے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
راہبر نے کہا:
توبہ توبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں بھی کتنا بے‌ خبر ہوں اپنے دوست سے۔۔۔
شمشاد بھائی! فہیم کا ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ صاحب اتنے کمال کے ہیں کہ میں نے انہیں ایس۔ایم۔ایس کیا تو جواب میں کوئی تفصیل لکھنے کے بجائے انہوں نے لکھ بھیجا کہ “دعائے صحت“ کا دھاگہ دیکھا نہیں کیا؟
یہ لیں۔۔۔ آپ بھی دیکھیں
دعائے صحت

یار دراصل میرے سے موبائل پیڈ پر جلدی جلدی نہیں‌ لکھا جاتا اور مجھے چڑ سی ہونے لگتی ہے۔
اس لیے میں نے چھوٹا سا ایس ایم ایس کیا :oops:
صحت یابی والے دھاگے کا مجھے قیصرانی بھائی سے علم ہوچکا تھا اس لیے میں‌نے تمھیں اس کا بتا دیا :)
 
fahim نے کہا:
یار دراصل میرے سے موبائل پیڈ پر جلدی جلدی نہیں‌ لکھا جاتا اور مجھے چڑ سی ہونے لگتی ہے۔
اس لیے میں نے چھوٹا سا ایس ایم ایس کیا :oops:
صحت یابی والے دھاگے کا مجھے قیصرانی بھائی سے علم ہوچکا تھا اس لیے میں‌نے تمھیں اس کا بتا دیا :)
کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔ اب باقی کی تلاش ہے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
جی میں تو اب ریگولر ہو ہی گیا ہوں ،،،

مگر جن ممبرز کو زیادہ مِس کر رہا ہوں اُن میں رضوان بھائی قابلِ ذکر ہیں

اور امن ایمان صاحبہ جن سے میرا اتنا تعلق تو نہیں اور نہ ہی کبھی اُن سے بات چیت ہوئی ہے مگر اُن کہ انٹرویوز دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ محفِل کی ایک خاص رکن ہیں ۔تو ان لوگوں کا کچھ پتا کریں

اور آجکل ثناءاللہ بھائی بھی غائب ہیں
اور فریب بھائی
فریب بھائی کا تو پتا کریں لازمی، کہاں کھو گئے ہیں آجکل
بس
 
Top