یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر آنسوؤں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے (خاطر غزنوی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2010 #181 یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر آنسوؤں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے (خاطر غزنوی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2010 #183 نہ اب خودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جگر ہر ایک لطف کو لطفِ خدا نے لوٹ لیا (جگر مراد آبادی)
ط ط طالب محفلین اکتوبر 1، 2010 #184 اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار میرا سخت نادم ھے مجھے دام میں لانے والا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2010 #185 اک اک قدم پہ اس کے ہوا سجدہ ریز میں گزرا تھا جس جہاں کو کبھی روندتا ہوا (قیوم نظر)
ط ط طالب محفلین اکتوبر 1، 2010 #186 ابھی کہو، تو ابھی، یہ بھی تم کو دے دیں گے ہمارے پاس جو گنتی کے ایک دو دم ہیں
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2010 #187 نہ راہزن، نہ کسی رہنما نے لوٹ لیا ادائے عشق کو رسمِ وفا نے لوٹ لیا (جگر مراد آبادی)
ط ط طالب محفلین اکتوبر 1، 2010 #188 اوروں کے لئے دھوپ میں چپ چاپ کھڑے ہیں سیکھے کوئی آداب ِ وفا سنگ و شجر سے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2010 #189 یہی کرو گے کہ اب ہم سے تم ملو گے نہیں جو بات دل نے کہی تھی اُسے سنو گے نہیں (خالد شریف)
کاشفی محفلین اکتوبر 2، 2010 #190 نہ آئے گا کوئی ، نہ بیٹھے گا کوئی اگر آپ کا رنگِ محفل یہی ہے خدا نے بنایا ، بتوں نے بگاڑا نہ کعبہ، نہ بُت خانہ، وہ دل یہی ہے (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
نہ آئے گا کوئی ، نہ بیٹھے گا کوئی اگر آپ کا رنگِ محفل یہی ہے خدا نے بنایا ، بتوں نے بگاڑا نہ کعبہ، نہ بُت خانہ، وہ دل یہی ہے (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 3، 2010 #191 یہ میرا حوصلہ ہے تیرے بغیر سانس لیتا ہوں بات کرتا ہوں (وصی شاہ )
کاشفی محفلین اکتوبر 3، 2010 #192 نہ پوچھو کہ دل شاد ہے یا حزیں ہے نہیں یہ بھی معلوم ، ہے یا نہیں ہے (ذوق)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 18، 2010 #193 یون نالہ پریشان نہ نکلتا یہ کبھی آہ سینے مین جو میرا یہ دل افگار نہوتا (میر حسن)
ناعمہ عزیز لائبریرین اکتوبر 26، 2010 #194 تمھارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سے، کوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتیں ہیں۔
ناعمہ عزیز لائبریرین اکتوبر 26، 2010 #195 نہ کوئی خواب ،نا خواہش ، نا غم ، نا خوشی، وہ بے حسی ہے کہ ہر شخص رائیگاں ہے یہاں۔
شمشاد لائبریرین اکتوبر 26، 2010 #196 ناعمہ عزیز نے کہا: تمھارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سے، کوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتیں ہیں۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جب تم الف کی بجائے ت سے لکھو گی تو آنکھیں تو بھیگنی ہی ہیں ۔ ---------------------------------------- نہ راہزن، نہ کسی رہنما نے لوٹ لیا ادائے عشق کو رسمِ وفا نے لوٹ لیا (جگر مراد آبادی)
ناعمہ عزیز نے کہا: تمھارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سے، کوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتیں ہیں۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جب تم الف کی بجائے ت سے لکھو گی تو آنکھیں تو بھیگنی ہی ہیں ۔ ---------------------------------------- نہ راہزن، نہ کسی رہنما نے لوٹ لیا ادائے عشق کو رسمِ وفا نے لوٹ لیا (جگر مراد آبادی)
کاشفی محفلین جنوری 24، 2011 #197 اس نے کی دل سے وفا تم نے نہ کی تم سے پھر اچھا تمہارا غم رہا (سید شرف الدین یاس ٹونکی)
شمشاد لائبریرین جنوری 24، 2011 #198 اے دیدہ ورو اس ذلت سے کو قسمت کا لکھا کیا لکھنا ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا (حبیب جالب)
اے دیدہ ورو اس ذلت سے کو قسمت کا لکھا کیا لکھنا ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا (حبیب جالب)
کاشفی محفلین جنوری 24، 2011 #199 ایک مدّت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں (رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری)
ایک مدّت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں (رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری)
شمشاد لائبریرین جنوری 24، 2011 #200 نہ اب خودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جگر ہر ایک لطف کو لطفِ خدا نے لوٹ لیا (جگر مراد آبادی)