بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایمان مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر
کعبہ میرے پیچھے ہے ، کلیسا میرے آگے

اسداللہ خان غالب

صحیح شعر یوں ہے :


ایماں مجھے روکے ہے، جو کھینچے ہے مجھے کفر
کعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے

ایمان کی بجائے ایماں، میرے کی بجائے مرے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہ اب خودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جگر
ہر ایک لطف کو لطفِ خدا نے لوٹ لیا
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہی گر روتا رہا غالب تو اے اہل جہاں
دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گہیں
(غالب)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
نالے بلبل کے سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں
ہمنوا میں بھی کوئی گُل ہوں کہ خاموش رہوں۔

( شکوہ ) علامہ اقبال
 
م

محمد سہیل

مہمان
راجہ صاحب پہلا مصرعہ "نہیں تیرا نشیمن" ہے نہ کہ "نہیں نشیمن تیرا"

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ
 

شمشاد

لائبریرین
الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں
لو آپ اپنے دام میں صیّاد آ گیا
(مومن خاں مومن)
 
م

محمد سہیل

مہمان
ایک تو عشق کیا،عشق بھی پھر میر سا عشق
اس پہ غالب کی سی آشفتہ بیانی لوگو۔۔

احمد فراز
 

جٹ صاحب

محفلین
--------------------------------------------------------------------------------

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی وعدہ یعنی نباہ کا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top