بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یونہی انجانے ميں تجھ سے رفاقت سی ہو گئی
دوستی کرنے چلے اور تجھ سے چاہت سی ہوگئی
توں نہ ہو تو ميں خود سے ہی الجھتی ہوں
کيا کروں مجھے تيری عادت سی ہو گئی
 

مہ جبین

محفلین
یہ تو ہم ہیں نہ سلگتے نہ دھواں دیتے ہیں
کون آئینہ ہے اور کس میں ہیں جوہر کتنے
حزیں صدیقی
 

مہ جبین

محفلین
پھر "ی" :( :happy:


یہ لیجیے مہ جبین آنٹی ایک اور آمد:happy:

یہ جو ہے دنیائے گریز پا
نہ شگف تو اس سے پھر لو لگا
سیدہ شگفتہ ابھی اس میں اصلاح کی کافی گنجائش موجود ہے ، میرا مشورہ مانو تو یہاں محفل میں کافی منجھے ہوئے پختہ کلام شعراء حضرات موجود ہیں ان سے اصلاح لیتی رہو انشاءاللہ ایک دن اچھی شاعرہ بن جاؤ گی
امید ہے کہ برا نہیں مانو گی
 

سارہ خان

محفلین
یہ سنا ہے کہ میرے کوچ کے بعد
اس کی خوشبو کہیں بسی ہی نہیں

تھی جو جو اک فاختہ اداس اداس
صبح وہ شاخ سے اڑی ہی نہیں
 

مہ جبین

محفلین
نام بے حد تھے مگر انکا نشاں کوئی نہ تھا
بستیاں ہی بستیاں تھیں پاسباں کوئی نہ تھا
منیر نیازی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top