سیدہ شگفتہ ابھی اس میں اصلاح کی کافی گنجائش موجود ہے ، میرا مشورہ مانو تو یہاں محفل میں کافی منجھے ہوئے پختہ کلام شعراء حضرات موجود ہیں ان سے اصلاح لیتی رہو انشاءاللہ ایک دن اچھی شاعرہ بن جاؤ گی
امید ہے کہ برا نہیں مانو گی
جس طرف طبیعت مائل ہو اسی صنف کو اپنانا زیادہ بہتر ہوتا ہے ، اور میرا خیال ہے کہ تم نثر میں بہترین لکھ سکتی ہو تو نثر کے میدان میں اپنی خفتہ صلاحیتوں کو اجاگر کرو اور ہمارے لئے بہترین نثر پارے تخلیق کرونہیں آنٹی برا بالکل بھی نہیں لگنا لیکن شعر سے میری دلچسپی بس یہی ہے اس سے زیادہ نہیں ہوتی دراصل مجھے نثر پسند ہے اور میرا دل نثر میں لگتا ہے شاعری کی نسبت ۔ پھر ایک بار سمسٹر میں ایک ایسی بات ہوئی کہ جس سے نثر کی جانب زیادہ دلچسپی ہوئی ہمارے ایک بہت محترم استاد نے لیکچر کے دوران کہا کہ اچھی نثر تخلیق کرنا مشکل ہے اچھا شعر تخلیق کرنے کے مقابلے میں ، تب مجھے بہت حیرت ہوئی یہ بھلا کیسے ، میں نثر کو آسان سمجھتی تھی تب تک ۔ پھر اس بارے میں تفصیل سے گفتگو ہوئی کلاس میں ، اس کے نتیجے میں نثر میں دلچسپی مستقل ہو گئی ۔
تھینکس کہ آپ کی بات نے ایک بہت ہی شاندار استاد کی یاد دلا دی اللہ تعالٰی انہیں طویل صحت و عمر عطا فرمائے ، آمین ۔ مجھے یہ چند لائنیں لکھنے میں اتنا اچھا لگا اور میں جیسے کلاس میں پہنچ گئی ایک ایک لفظ لکھنے میں کئی کئی لیکچرز اور علم دوست لمحوں کی یادیں شامل ہو گئیں ۔
ابھی قرار کہاں صبح و شام ہستی کو
ابھی ہے رنگِ تکلف مذاقِ فطرت میں
حزیں صدیقی
یہی ہے ناں تمہیں ہم سے بچھڑ جانے کی جلدی ہے
کبھی ملنا تمھارے مئسلے کا حل نکالے گے
سلیم کوثر