بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اپلو ٹپلو

محفلین
اپلو ٹپلو صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔
بہت شکریہ شمشاد صاحب۔۔ میرا نام عبد اللہ یوسف ھے ۔۔ آج کل ایک پروجیکٹ پر موزمبیق میں ہوں ۔۔ ویسے لاھور سے تعلق ھے ۔فیس بک پر کافی لوگ جانتے ہیں۔۔ ایک شعر کی تلاش نے مجھے اردو محفل پہنچادیا ۔۔ خیر میری خوش نصیبی کہ آپ جیسی ہستیوں سے ملنے کا موقعہ مل گیا :)
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم عبداللہ بھائی
اردو محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ آپ کو یہاں کا علمی ادبی ماحول پسند آئے گا
 

شمشاد

لائبریرین
امسال دیدنی ہے چمن میں جنوں کا رنگ
گُل چاک کر رہے ہیں قبا دیکھ کر چلو
(احسان دانش)
 

مہ جبین

محفلین
وہی میری کم نصیبی، وہی تیری بے نیازی
میرے کام کچھ نہ آیا، یہ کمالِ نے نوازی
علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد صاحب۔۔ میرا نام عبد اللہ یوسف ھے ۔۔ آج کل ایک پروجیکٹ پر موزمبیق میں ہوں ۔۔ ویسے لاھور سے تعلق ھے ۔فیس بک پر کافی لوگ جانتے ہیں۔۔ ایک شعر کی تلاش نے مجھے اردو محفل پہنچادیا ۔۔ خیر میری خوش نصیبی کہ آپ جیسی ہستیوں سے ملنے کا موقعہ مل گیا :)

ماشاء اللہ آپ کا نام خوبصورت ہے، پھر آپ نے یہ اپلو ٹپلو جیسی پہچان کیوں رکھی؟ بہتر ہے آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف دیں۔
 

اپلو ٹپلو

محفلین
ماشاء اللہ آپ کا نام خوبصورت ہے، پھر آپ نے یہ اپلو ٹپلو جیسی پہچان کیوں رکھی؟ بہتر ہے آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف دیں۔
یہ تعارف کے زمر کا رخ کس طرف ہے؟ ۔۔ اصل میں ابھی میں کچھ سمجھ نہی پایا کہ یہ تعارف اتنا ضروری کیوں ہیں۔۔ کچھ لوگ گم نامی سے نکلنے کے عادی نہی ہوتے ۔۔ :-P
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تعارف کے زمر کا رخ کس طرف ہے؟ ۔۔ اصل میں ابھی میں کچھ سمجھ نہی پایا کہ یہ تعارف اتنا ضروری کیوں ہیں۔۔ کچھ لوگ گم نامی سے نکلنے کے عادی نہی ہوتے ۔۔ :-P

یہ رہا تعارف کا زمرہ

گمنامی میں کیوں رہنا چاہتے ہیں؟ خیر یہ آپ سوال جواب آپ کے تعارف میں کریں گے۔
 

مہ جبین

محفلین
نہیں فقر و سلطنت میں کوئی امتیاز ایسا
یہ سپہ کی تیغ بازی، وہ نگہ کی تیغ بازی
علامہ اقبال
 

عمر سیف

محفلین
یہ ضبط چھوٹ گیا تو تمھاری یاد آئی
میں تھک کے ٹوٹ گیا تو تمھاری یاد آئی
تمھارے بعد نہ تھا کوئی، مرا دل کے سوا
یہ دل بھی روٹھ گیا تو تمھاری یاد آئی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top