بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا
 

شمشاد

لائبریرین
اے دوست ذرا اور قریب رگ جاں ہو​
کیا جانے کہاں تک شب ہجراں کا دھواں ہو​
(خیال امروہی)​
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں ہے تلخ گوئی شیوہ ء سنجیدگاں لیکن​
مجھے وہ گالیاں دیں گے تو کیا چپ سادھ لوں گا میں​
(انور شعور)​
 

شمشاد

لائبریرین
الجھ الجھ گئیں مجروح زیست کی گرہیں
بکھر بکھر گئیں انگڑائیاں خلاؤں میں
(مصطفی زیدی)
 

شمشاد

لائبریرین
محبت کی منزل ہی شاید نہیں ہے
کہ جب دیکھیے امتحاں اور بھی ہیں
(جگر مراد آبادی)
 

سید زبیر

محفلین
نہ پوچھ اقبال کا ٹھکانا ، ابہی وہی کیفیت ہے اس کی
کہیں سررہگذر بیٹھا ،ستم کش انتظار ہوگا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں، کوئی کہیں رہتا ہے
دل افسردہ تو ہُوا دیکھ کر اُس کو محسن
عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اسے کون دیکھ سکتا، کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ نہیں آتا گر نہیں آتا
جا کے کیوں نامہ بر نہیں آتا
(نظام رامپوری)
 

شمشاد

لائبریرین

نفس نفس میں جلا کر اُمید کے دیپک
قدم قدم پہ ستارے بچھائے تھے میں نے
(مصطفی زیدی)
 
یہ دُھوپ ، چھاؤں کے موسم ہیں اُس کی مٹھی میں
اَگر ضَروری لگا ، دِن میں شام کر دے گا
نہ چھوڑ اِس قَدَر آزاد اَپنی آنکھوں کو
یہ کام تجھ کو کسی کا غلام کر دے گا
 

شمشاد

لائبریرین
اے درد بتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں یا آپ دلِ بےتاب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top