بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین

یہ گیت سربگریباں ہیں تیرے جانے سے
یہ تو عروس ستارے بڑھا رہے ہیں سہاگ
(مصطفی زیدی)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بچہ بھی ملا جھلسے ہوئے افراد میں
پیڑ کے ہمراہ گُل بوٹے جلا دیتی ہے آگ
(انور شعور)
 

شمشاد

لائبریرین

یہ گیت سربگریباں ہیں تیرے جانے سے
یہ تو عروس ستارے بڑھا رہے ہیں سہاگ
(مصطفی زیدی)
 

شمشاد

لائبریرین
مرّیخ و ماہتاب نہیں چاہیئے مجھے
تم آسماں طلب ہو زمیں چاہیئے مجھے
(نصیر کوٹی)
 

سید زبیر

محفلین
یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں ،اک درد کا پھوڑا الہڑ سا
نا گپت رہے نا پھوٹ بہے،کوئی مرہم ہو کوئی نشتر ہو
 

شمشاد

لائبریرین
ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھيں جھکی جھکی سی
باتیں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا
(احمد فراز)
 

سید زبیر

محفلین
اک بھیک کے دونوں کاسے ہیں،اک پیاس کے دونوں پیاسے ہیں
ہم کھیتی ہیں تم بادل ہو،ہم ندیا ہیں تم ساگر ہو
 

شمشاد

لائبریرین

وہ نہیں آتا گر نہیں آتا
جا کے کیوں نامہ بر نہیں آتا
(نظام رامپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ سہی لطف کچھ کہیں تو وہ
غصّہ بھی اس قدر نہیں آتا
(نظام رامپوری)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top