بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اپنی سانسیں بیچ کر میں نے جسے آباد کی
وہ گلی جنت تو اب بھی ہے مگر شدّاد کی
پہلے مصرعے میں جسے آباد کی کی بجائے جو آباد کی ہونا چاہیے۔
-------------------------------------------------------------------


یہ گیت سربگریباں ہیں تیرے جانے سے

یہ تو عروس ستارے بڑھا رہے ہیں سہاگ
(مصطفی زیدی)
 

سید زبیر

محفلین
گذرگیا وہ دور ساقی کہ چھپ کے پیتے تھے پینے والے
بنے گا سارا جہاں مے خانہ ،ہر کوئی بادہ خوار ہوگا
اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھوں میں کھچ کے آگیا سب حسرتوں کا خون
کہیئے تو اب دکھاؤں نظر کے اثر کو میں
(رسا)
 

عمر سیف

محفلین
وہ نہ ہوگا تو کیا کمی ہوگی
بس ادھوری سی زندگی ہوگی
اسی کو سوچوں اسی کو چاہوں
مجھ سے ایسی نہ بندگی ہو گی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو ہے حکم میرے پاس نہ آئے کوئی
اس لئے روٹھ رہے ہیں کہ منائے کوئی
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہی میری آدمیّت کی دلیلِ برتری ہے
کہ لگا نہیں جبیں پر کبھی داغِ بےگناہی
(ساغر نظامی)
 

شمشاد

لائبریرین
ناخدا پہنچے گی ساحل پر نہ کشتی ، کیا کہا؟
ناخدا ہی تو خدائے کشتی و ساحل نہیں
(صمد یار خاں ساغر چشتی نظامی سیمابی - علیگڑھ)
 

شمشاد

لائبریرین
اس محبت میں تعلق کی طوالت کا نہ پوچھ
اک گلی میں زندگی بھر کا سفر نازل ہوا
(منصور آفاق)
 

مہ جبین

محفلین
نظر سے چہرے گزر رہے ہیں ، سماعتوں میں اتر رہے ہیں
جو پڑھ رہا ہوں وہ ان لکھی ہے، جو سن رہا ہوں وہ ان کہی ہے
حزیں صدیقی
 

شمشاد

لائبریرین
یاد اب اوّل تو آتی ہی نہیں اُس کی شعورؔ
اور آتی ہے تو سینے میں لگا دیتی ہے آگ
(انور شعور)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top