بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ بے رنگ آنسو، یہ بے رنگ آہیں
یہی ہے تو کیا عشق کی زندگی ہے
(حزیں صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ اِن ضدوں کو شعورِ جمال دے
ملتے ہیں ذہن و دل تو نکلتی ہے روشنی
حزیں صدیقی
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جانے کون سے ہونٹوں کا آسرا پا کر
تمھارے ہونٹ مری تِشنگی کو بُھول گئے
(مصطفی زیدی)
 

شمشاد

لائبریرین
نور کا تن ہے، نور کے کپڑے، اس پر کیا زیور کی چمک ہے
چھلے، کنگن، اِکّے، جوشن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ!
(امیر مینائی)
 

سارہ خان

محفلین
ہمیں یاد ہو تو سنائیں بھی ذرا دھیان ہو تو بتائیں بھی
کہ وہ دل جو محرم راز تھا کہیں رسم و راہ میں جل بجھا
سلیم کوثر
 

شمشاد

لائبریرین
اذانیں ابر پیما ہیں، تو سجدے آسماں فرسا
ذرا مسجد میں بھی اے دشمنِ ایمان و دیں آجا
(جوش ملیح آبادی)
 

سید زبیر

محفلین
اّج تو ھم بکنے کو اّئے،اّج ھمارے دام لگا
یوسف تو بازار وفا میں،ایک ٹکے کو بکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اب کھلا ہستی کا افسوں ہی فنا پرور بھی تھا
خواب ہی میں خواب کی تعبیر کا منظر بھی تھا
(حزیں صدیقی)
 

مہ جبین

محفلین
اہلِ دل حق سے بغاوت تو نہیں کر سکتے
جانے کیا جرم تھا انکا جو سرِ دار ملے
حزیں صدیقی
 

شمشاد

لائبریرین

یاد سا آتا ہے گردوں پر چراغاں دیکھ کر
ایسی ہی روشن بلندی پر ہمارا گھر بھی تھا
(حزیں صدیقی)
 

مزمل حسین

محفلین
یاد آئے ترے پیکر کے خطوط
اپنی کوتاہئ فن یاد آئی

چاند جب دور افق میں ڈوبا
تیرے لہجے کی تھکن یاد آئی
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد آئے ترے پیکر کے خطوط
اپنی کوتاہئ فن یاد آئی

چاند جب دور افق میں ڈوبا
تیرے لہجے کی تھکن یاد آئی
(احمد ندیم قاسمی)

مزمل حسین بھائی یہ بیت بازی کا کھیل ہے اور آپ کو تو حرف دال سے شعر دینا تھا۔
---------------------------------------------------------------------------------------

دریوزہ گرِ شہر ہو یا شہر کا معمار
پندارِ فلاں ابنِ فلاں سب کے لئے ہے
(مصطفی زیدی)
 

مزمل حسین

محفلین
اچھا تو یہ بات ہے.
لیجیے اب ی کا شعر
یاد ماضی سے بڑا کرب نہیں ہے کوئی
میرے گزرے ہوئے لمحوں کو صدا دی جائے
ان سے بچھڑے ہوئے مایوس کھڑے ہیں ایسے
جیسے دیوار پہ تصویر لگا دی جائے
اس فسانے پہ یقیں کون کرے گا یارو
یہ کہانی ہے محبت کی، بھلا دی جائے

اب تو میں دار سے مانوس ہوا جاتا ہوں
اب کسی اور طریقے سے سزا دی جائے
زرد پتا ہوں، ابھی شاخ سے گر جاؤں گا
بار خاطر ہوں اگر، شاخ ہلا دی جائے
(یا تو یہ رسم ہی دنیا سے مٹا دی جائے
یا محبت کو ہر اک دل میں جگہ دی جائے) (محمد یوسف صابر)
ایک سے زائد اشعار پر قدغن تو نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
@مزمل حسین بھائی ایک سے زیادہ اشعار پر قدغن تو نہیں لیکن اس بیت بازی کے کھیل کا مزہ جاتا رہتا ہے۔ آپ اپنی پسند کی شاعری "میری پسند کی شاعری" والے زمرے میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

یوں خطِ ہجر کھینچیے اپنے اور اس کے بیچ
دونوں طرف کی سانس ادھر سے ادھر نہ ہو
(اختر عثمان)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top