بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ گھڑی محشر کی ہے، تو عرصہِ محشر میں ہے
پیش کر غافل، عمل کوئی اگر دفتر میں ہے
(علامہ محمد اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
اِن چراغوں کو تو جلنا ہے ہوا جیسی ہو
درد کی راتوں کو ڈھلنا ہے ہوا جیسی ہو
(احمد فراز)
 

وہ جو تاج ور تھے سبک قدم اُنہیں شور و غل نے اڑا دیا​
مری بستیوں کے جو مور تھے کہیں جنگلوں میں نکل گئے​


مرے بچپنے کے جو پیڑ تھے انہیں کون لے گیا کا ٹ کے​
وہ عمارتوں میں بدل گئے کہ کسی الاؤ میں جل گئے​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مسائل تصّوف یہ ترا بیان غالبؔ
تجھے ہم ولی سمجھتے ،جو نہ بادہ خوار ہوتا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین

یونہی ہم منیر پڑے رہے کسی اک مکاں کی پناہ میں
کہ نکل کے ایک پناہ سے کہیں اور جانے کا دم نہ تھا
منیر نیازی
 

شمشاد

لائبریرین

یہ ریکھائیں اور ورشائیں جن کا تجھ کو گیان نہیں
لے جائیں گی ایسی جگہ پر جس کی تجھے پہچان نہیں
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین


نہ حیرت چشمِ ساقی کی، نہ صحبت دورِ ساغر کی
مری محفل میں غالب گردشِ افلاک باقی ہے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات عجیب سناتے ہو، وہ دنیا سے بے آس ہوئے
اک نام سنا اور غش کھایا، اک ذکر پہ آپ اداس ہوئے
(ابن انشاء)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top