آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا (چچا)
شمشاد لائبریرین اپریل 16، 2012 #221 آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا (چچا)
عمر سیف محفلین اپریل 16، 2012 #222 احساس بھی نہ تھا کہ ہے پتھر بند میرا ہاں ڈوبنا پڑا ہے ابھرنے کی آس میں
عمر سیف محفلین اپریل 16، 2012 #224 اس کی تصویر لیے بیٹھا ہے آنکھوں میں قتیل جس کے ملنے کی کوئی آس نہیں ہے یارو
شمشاد لائبریرین اپریل 16، 2012 #225 وہی اک خاموش نغمہ ہے 'شکیل' جانِ ہستی جو زبان تک نہ آئے جو قلم تک نہ پہنچے (شکیل بدایونی)
تبسم محفلین اپریل 16، 2012 #226 یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں وہ بھی اب تقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں
شمشاد لائبریرین اپریل 16، 2012 #227 نہ رہے دوستانِ عشرت کوشکون دھومیں مچائے محفل میں(میر مہدی مجروح)
عمر سیف محفلین اپریل 17، 2012 #228 نظر آتا نہیں جب حرف کوئی لوحِ عالم پر میں اپنا نام لکھ کر اور مٹا کر دیکھ لیتا ہوں
شمشاد لائبریرین اپریل 17، 2012 #229 نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہےیہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے(شکیل بدایونی)
شمشاد لائبریرین اپریل 17، 2012 #231 اختر کیسے بتاؤں گزرتی ہے مجھ پہ کیا دے کے ہنر بنایا گیا بے ہنر مجھے (اختر اندوری)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اپریل 17، 2012 #232 یہ خاموشی کہاں تک ، لذتِ فریاد پیدا کر زمیں پر تو ہو اورتیری صدا ہو آسمانوں میں (کلام : علامہ محمد اقبال)
یہ خاموشی کہاں تک ، لذتِ فریاد پیدا کر زمیں پر تو ہو اورتیری صدا ہو آسمانوں میں (کلام : علامہ محمد اقبال)
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 17، 2012 #233 نہ وہ حسین نہ میں خوب رو مگر اک ساتھ ہمیں جو دیکھ لے وہ دیکھتا ہی رہ جائے
زبیر مرزا محفلین اپریل 17، 2012 #234 یہ جسم تو دشت کا ہمزاد ہے شاید کچھ ریت نگاہوں میں کچھ دل میں بھری ہے
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 18، 2012 #236 یا رب، زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے؟ لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہُوں میں مرزا اسد اللہ خان غالب
عمر سیف محفلین اپریل 18، 2012 #238 یاد رکھ اُن کی بزم کے آداب بھول کر مدعا کی بات نہ چھیڑ خُود پسندی شعار ہے اُن کا تُو بُتوں سے خُدا کی بات نہ چھیڑ
یاد رکھ اُن کی بزم کے آداب بھول کر مدعا کی بات نہ چھیڑ خُود پسندی شعار ہے اُن کا تُو بُتوں سے خُدا کی بات نہ چھیڑ
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 18، 2012 #240 شمشاد نے کہا: ڑ سے تو شاید ہی اردو زبان کا کوئی شعر شروع ہوتا ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ لیں جی اب پتا چلے گا
شمشاد نے کہا: ڑ سے تو شاید ہی اردو زبان کا کوئی شعر شروع ہوتا ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ لیں جی اب پتا چلے گا