بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
وہی اک خاموش نغمہ ہے 'شکیل' جانِ ہستی
جو زبان تک نہ آئے جو قلم تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

تبسم

محفلین
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
وہ بھی اب تقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں
 

شمشاد

لائبریرین
نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہے
یہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین

اختر کیسے بتاؤں گزرتی ہے مجھ پہ کیا
دے کے ہنر بنایا گیا بے ہنر مجھے
(اختر اندوری)
 

عمر سیف

محفلین
یاد رکھ اُن کی بزم کے آداب
بھول کر مدعا کی بات نہ چھیڑ
خُود پسندی شعار ہے اُن کا
تُو بُتوں سے خُدا کی بات نہ چھیڑ‌
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top