یاد سا آتا ہے گردوں پر چراغاں دیکھ کر ایسی ہی روشن بلندی پر ہمارا گھر بھی تھا (حزیں صدیقی)
شمشاد لائبریرین جون 8، 2012 #901 یاد سا آتا ہے گردوں پر چراغاں دیکھ کرایسی ہی روشن بلندی پر ہمارا گھر بھی تھا(حزیں صدیقی)
زبیر مرزا محفلین جون 8، 2012 #902 ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے ابھی فریب نہ کھاؤ! بڑا اندھیرا ہے ساغر صدیقی
شمشاد لائبریرین جون 8، 2012 #903 مرزا صاحب یہ کس کے جواب میں حرف و سے شعر دے دیا؟ --------------------------------------------------------- یہ کار عشق بھی ہے عجب کار نا تمام سمجھیں کہ ہو رہا ہے مگر عمر بھر نہ ہو (اختر عثمان)
مرزا صاحب یہ کس کے جواب میں حرف و سے شعر دے دیا؟ --------------------------------------------------------- یہ کار عشق بھی ہے عجب کار نا تمام سمجھیں کہ ہو رہا ہے مگر عمر بھر نہ ہو (اختر عثمان)
زبیر مرزا محفلین جون 8، 2012 #904 وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں اُنھیں کہیں سے بلاؤ بڑا آندھیرا ہے ( ساغر صدیقی)
شمشاد لائبریرین جون 8، 2012 #905 یہ بھی کیا کم ہے کہ دونوں کا بھرم قائم ہے اس نے بخشش نہیں کی ہم نے گزارش نہیں کی (فراز)
شمشاد لائبریرین جون 8، 2012 #907 یہ جانتا ہوں کہ تو اور پاسخِ مکتوب!مگر ستم زدہ ہوں ذوقِ خامہ فرسا کا (چچا)
م مزمل حسین محفلین جون 8، 2012 #908 آپ محشر میں بنیں قول کے سچے، کیا خوب... انگلیاں اٹھیں گی، 'وہ آئے مکرنے والے..' (مرزا خان داغ)
شمشاد لائبریرین جون 8، 2012 #909 یا میرے زخمِ رشک کو رسوا نہ کیجیےیا پردۂ تبسّمِ پنہاں اٹھائیے (چچا)
م مزمل حسین محفلین جون 8، 2012 #910 یہ کس کے دست کرم نے سہلایا؟؟ درد کچھ اور بے پناہ ہوئے (سعید اظہر)
شمشاد لائبریرین جون 8، 2012 #913 یہ لوگ بیچارے کیا جانیں کیوں ہم نے حرف کا جوگ لیااس راہ چلیں تو سمجھیں بھی اس آگ جلیں تو لکھیں بھی(انشاء جی)
یہ لوگ بیچارے کیا جانیں کیوں ہم نے حرف کا جوگ لیااس راہ چلیں تو سمجھیں بھی اس آگ جلیں تو لکھیں بھی(انشاء جی)
م مزمل حسین محفلین جون 8، 2012 #914 یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر سر پر خیال یار کی چادر ہی لے چلیں (ناصر کاظمی)
سید زبیر محفلین جون 8، 2012 #915 نہ جانے کون سی منزل ،کون لے چلے ہم کو وہ ہمسفر جو حقیقت میں ہم سفر بھی نہیں
م مزمل حسین محفلین جون 8، 2012 #916 نوازش ہائے بے جا دیکھتا ہوں شکایت ہائے رنگیں کا گلہ کیا؟ نگاہ بے محابا چاہتا ہوں تغافل ہائے تمکیں آزما کیا؟؟ تغافل پیشگی سے مدعا کیا؟ کہاں تک اے سراپا ناز "کیا کیا؟؟" (غالب خستہ)
نوازش ہائے بے جا دیکھتا ہوں شکایت ہائے رنگیں کا گلہ کیا؟ نگاہ بے محابا چاہتا ہوں تغافل ہائے تمکیں آزما کیا؟؟ تغافل پیشگی سے مدعا کیا؟ کہاں تک اے سراپا ناز "کیا کیا؟؟" (غالب خستہ)
سید زبیر محفلین جون 8، 2012 #917 اے شخص جو تو اکریوں دل میں سمایا ہے تو درد کہ درماں ہے،تو دھوپ کہ سایہ ہے انشا
سید زبیر محفلین جون 8، 2012 #918 شمشاد نے کہا: بیت بازی کا نیا دھاگہ تہمت چند اپنے ذمے دھر چلے کس لئے آئے تھے ہم کیا کر چلے (خواجہ میر درد) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شمشاد بھائی ، تہمت کی بجائے شاید تہمتیں ہے
شمشاد نے کہا: بیت بازی کا نیا دھاگہ تہمت چند اپنے ذمے دھر چلے کس لئے آئے تھے ہم کیا کر چلے (خواجہ میر درد) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شمشاد بھائی ، تہمت کی بجائے شاید تہمتیں ہے
م مزمل حسین محفلین جون 8، 2012 #919 یوں عرق جلوہ گر ہے اس مونھ پر جس طرح اوس پھول پر، دیکھو!!! (میر تقی میر)
سید زبیر محفلین جون 8، 2012 #920 یہ اگر ائین ہستی ہے کہ ہو ہر شام صبح مرقد انساں کی شب کاکیوں نہ ہو انجام صبح اقبال