بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یاد سا آتا ہے گردوں پر چراغاں دیکھ کر
ایسی ہی روشن بلندی پر ہمارا گھر بھی تھا
(حزیں صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
مرزا صاحب یہ کس کے جواب میں حرف و سے شعر دے دیا؟
---------------------------------------------------------


یہ کار عشق بھی ہے عجب کار نا تمام
سمجھیں کہ ہو رہا ہے مگر عمر بھر نہ ہو
(اختر عثمان)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی کیا کم ہے کہ دونوں کا بھرم قائم ہے
اس نے بخشش نہیں کی ہم نے گزارش نہیں کی
(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جانتا ہوں کہ تو اور پاسخِ مکتوب!
مگر ستم زدہ ہوں ذوقِ خامہ فرسا کا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یا میرے زخمِ رشک کو رسوا نہ کیجیے
یا پردۂ تبسّمِ پنہاں اٹھائیے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لوگ بیچارے کیا جانیں کیوں ہم نے حرف کا جوگ لیا
اس راہ چلیں تو سمجھیں بھی اس آگ جلیں تو لکھیں بھی
(انشاء جی)
 

مزمل حسین

محفلین
نوازش ہائے بے جا دیکھتا ہوں
شکایت ہائے رنگیں کا گلہ کیا؟

نگاہ بے محابا چاہتا ہوں
تغافل ہائے تمکیں آزما کیا؟؟

تغافل پیشگی سے مدعا کیا؟
کہاں تک اے سراپا ناز "کیا کیا؟؟"
(غالب خستہ)
 

سید زبیر

محفلین
یہ اگر ائین ہستی ہے کہ ہو ہر شام صبح
مرقد انساں کی شب کاکیوں نہ ہو انجام صبح
اقبال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top