بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
کہا، ساتھی کوئی دُکھ درد کا تیار کرنا ہے
جواب آیا کہ یہ دریا اکیلے پار کرنا ہے

(عدیم ہاشمی)
 

مقدس

لائبریرین
یہ اور بات کہ دشمن ہوا ہے آج مگر
وہ میرا دوست تھا کل تک اسے برا نہ کہو


السلام علیکم
مجھے بھی ناں بیت بازی کرنی ہے لیکن میں کاپی پیسٹ کروں گی شاعری
ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
یہ قربتیں تو بڑے امتحاں لیتی ہیں فراز
کسی سے واسطہ رکھنا تو دور کا رکھنا

ضبط بھیا ساتھ میں باتیں بھی کرنا ہیں ناں۔۔
 

عمر سیف

محفلین
یہ قربتیں تو بڑے امتحاں لیتی ہیں فراز
کسی سے واسطہ رکھنا تو دور کا رکھنا

ضبط بھیا ساتھ میں باتیں بھی کرنا ہیں ناں۔۔
میری ابھی چھٹی ہونے لگی ہے جاتے جاتے یہ نشہ پورا کرنا چاہ رہا تھا۔ باقی انشاءاللہ رات میں شاعری کے ساتھ باتیں بھی کریں گے۔

آرزوِ وصال کرتے ہو
یار تم بھی کمال کرتے ہو
 

مقدس

لائبریرین
وہ مجھے یاد تو کرتا ہے مگر یوں جیسے
گھر کا دروازہ کسی رات کھلا رہ جائے


ٹھیک ہے بھیا۔۔ میں ویٹتی ہوں پھر
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کے سبز لان میں پھولوں کے اس طرف
اب بھی ہے آبشار کا منظر بنا ہوا
(منصور آفاق)
 

مقدس

لائبریرین
نیند راتوں کی چھن چکی تھی اور
درد قلب سے سانس لینا محال ہوا

اوہو ضبط بھیاا
میں ناں تب موبائل سے آن لائن تھی۔۔ شاعری کاپی پیسٹ کرتے بڑا ٹائم لگ جاتا ہے ناں
اس لیے نہیں آ سکی تھی
 
Top