بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

مقدس

لائبریرین
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے​
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں​
 

تبسم

محفلین
نفس مضمون بناتے ہیں ، بدل دیتے ہیں
کتنے عنوان سجاتے ہیں ، بدل دیتے ہیں
تیرے آنے کی خبر سنتے ہی ، گھر کی چیزیں
کبھی رکھتے ہیں ، اٹھاتے ہیں، بدل دیتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب
یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو
صوفی غلام مصطفیٰ تبسم
 

مقدس

لائبریرین
وہ قطرہ قطرہ سحر آنکھ میں طلوع تو ہو
اے ماہِ شب، نم شبنم میں مجھ کو ڈھلنے دے

"و" کے شعر نہ دیں ناں۔۔۔ اتنی مشکل سے ملتے ہیں مجھے ہی ہی ہی
 

محمداحمد

لائبریرین
یاد تو ہوں گی تمھیں اب بھی وہ باتیں لیکن
شیلف میں رکھی ہوئی بند کتابوں کی طرح

"ی" کے شعر نہ دیں ناں۔۔۔ :D
 
Top