بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

مقدس

لائبریرین
یاد تو ہوں گی تمھیں اب بھی وہ باتیں لیکن
شیلف میں رکھی ہوئی بند کتابوں کی طرح

"ی" کے شعر نہ دیں ناں۔۔۔ :D
حرف حرف رٹ کر بھی آگہی نہیں ملتی
آگ نام رکھنے سے روشنی نہیں ملتی
آدمی سے انساں تک آؤ گے تو سمجھو گے
کیوں چراغ کے نیچے روشنی نہیں ملتی
 

مقدس

لائبریرین
مقدس اس شعر کے پہلے مصرعے میں "آئے" کی بجائے "آئیں" ہے۔

وارث بھائی کو علم ہوا تو بہت ڈانٹیں گے۔
کاپی پیسٹ کیا ہے ناں میں نے
وارث بھیا نہیں ڈانٹیں گے مجھے بلکہ وہ خوش ہوں گے کہ میں یہاں لکھ رہی ہوں
ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
یہاں ہر کسی سے ہی بیر ہے،تیرا شہر قریہ غیر ہے
یہاں سہل بھی تو نہیں کوئی،میرے بے خبر تجھے ڈھونڈنا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ الگ اس مرتبہ بھی پشت پر خنجر لگا
یہ الگ پھر زخم پچھلے زخم کے اندر لگا
(منصور آفاق)
 

مقدس

لائبریرین
اگر ہم واقعی کم حوصلہ ہوتے محبت میں
مرض بڑھنے سے پہلے دوا تبدیل کر لیتے
تمہارے ساتھ چلنے پر جو دل راضی نہیں ہوتا
بہت پہلے ہم اپنا فیصلہ تبدیل کر لیتے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر ہم واقعی کم حوصلہ ہوتے محبت میں
مرض بڑھنے سے پہلے دوا تبدیل کر لیتے​
تمہارے ساتھ چلنے پر جو دل راضی نہیں ہوتا​
بہت پہلے ہم اپنا فیصلہ تبدیل کر لیتے​
یہ ظلم دیکھ کہ تُو جانِ شاعری ہے مگر
مری غزل میں ترا نام بھی ہے جرمِ سخن
احمد فراز​
 
Top