یا رب، زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے؟ لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہُوں میں (چچا)
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2013 #421 یا رب، زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے؟ لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہُوں میں (چچا)
ع عندلیب محفلین نومبر 22، 2013 #422 نہ دم لیا نہ کہیں دوگھڑی قیام کیا کسی طرح سے سفر ہم نے یہ تمام کیا
ع عندلیب محفلین نومبر 22، 2013 #424 یہ کیا تماشہ ہے اپنوں سے بیر رکھتے ہو اماں ہٹاؤ ! بہت ہوچکیں مخالفتیں !
محمداحمد لائبریرین نومبر 22، 2013 #425 نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں تو بھی دل سے اُتر نہ جائے کہیں ناصر کاظمی
شیزان لائبریرین نومبر 22، 2013 #426 نہ کوئی رستہ نہ کوئی منزل عجیب راہوں پہ چل رہا ہوں بقا کوئی تو مجھے سمیٹے میں اک اکائی تھا، بٹ گیا ہوں بقا بلوچ
نہ کوئی رستہ نہ کوئی منزل عجیب راہوں پہ چل رہا ہوں بقا کوئی تو مجھے سمیٹے میں اک اکائی تھا، بٹ گیا ہوں بقا بلوچ
ع عندلیب محفلین نومبر 22، 2013 #427 نہ ڈالو خطرے میں ایک دوسرے کی خیریتیں ہے دل میں بغض تو پھر روک دو مراسلتیں
شیزان لائبریرین نومبر 22، 2013 #428 نہ گھر کے لوگ سلامت ، نہ گھر سلامت ہیں یہ اور بات کہ دیوار و در سلامت ہیں نہ چادریں ہی سلامت رہیں ، نہ دستاریں جئیں تو کیسے جئیں، جن کے سر سلامت ہیں مشتاق عاجز
نہ گھر کے لوگ سلامت ، نہ گھر سلامت ہیں یہ اور بات کہ دیوار و در سلامت ہیں نہ چادریں ہی سلامت رہیں ، نہ دستاریں جئیں تو کیسے جئیں، جن کے سر سلامت ہیں مشتاق عاجز
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2013 #429 نیند اُس کی ہے، دماغ اُس کا ہے، راتیں اُس کی ہیں تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں (چچا)
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2013 #431 نہ جانوں نیک ہُوں یا بد ہُوں، پر صحبت مخالف ہے جو گُل ہُوں تو ہُوں گلخن میں جو خس ہُوں تو ہُوں گلشن میں (چچا)
نہ جانوں نیک ہُوں یا بد ہُوں، پر صحبت مخالف ہے جو گُل ہُوں تو ہُوں گلخن میں جو خس ہُوں تو ہُوں گلشن میں (چچا)
شیزان لائبریرین نومبر 22، 2013 #432 نقشِ بر آب سہی، کچھ بھی سہی، ہوں تو سہی ریت کی قید میں کیا خُود سے بچھڑ کر آؤں میری پہچان ہو شاید انہی ذرّوں کی چمک اپنے گھر میں اسی زینے سے اُتر کر آؤں
نقشِ بر آب سہی، کچھ بھی سہی، ہوں تو سہی ریت کی قید میں کیا خُود سے بچھڑ کر آؤں میری پہچان ہو شاید انہی ذرّوں کی چمک اپنے گھر میں اسی زینے سے اُتر کر آؤں
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2013 #433 نہ نکلا آنکھ سے تیری اک آنسو اس جراحت پر کیا سینے میں جس نے خوں چکاں مژگانِ سوزن کو (چچا)
شیزان لائبریرین نومبر 22، 2013 #434 وہ مری خوش لباس کیسی ہے ؟ اس کے تن کی کپاس کیسی ہے ؟ جسے خوش تاب تھی حیات مگر جی سے تھی جو اداس، کیسی ہے ؟
وہ مری خوش لباس کیسی ہے ؟ اس کے تن کی کپاس کیسی ہے ؟ جسے خوش تاب تھی حیات مگر جی سے تھی جو اداس، کیسی ہے ؟
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2013 #435 یہ کہہ سکتے ہو "ہم دل میں نہیں ہیں" پر یہ بتلاؤ کہ جب دل میں تمہیں تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو (چچا)
یہ کہہ سکتے ہو "ہم دل میں نہیں ہیں" پر یہ بتلاؤ کہ جب دل میں تمہیں تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو (چچا)
شیزان لائبریرین نومبر 22، 2013 #436 وہ کہ لرزاں تھی اپنی ذات سے بھی وہ سراپا ہراس کیسی ہے ؟ جس کی تعمیر سب خیالی تھی ہاں ! وہی بے اساس کیسی ہے ؟
وہ کہ لرزاں تھی اپنی ذات سے بھی وہ سراپا ہراس کیسی ہے ؟ جس کی تعمیر سب خیالی تھی ہاں ! وہی بے اساس کیسی ہے ؟
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2013 #437 یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو (چچا)
مہدی نقوی حجاز محفلین نومبر 22، 2013 #438 یہ ہم جو شعر سناتے ہیں کربلا والے تو ان کو سننے کو آتے ہیں کربلا والے عقیل عباس جعفری
شیزان لائبریرین نومبر 22، 2013 #439 شمشاد نے کہا: یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو (چچا) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وہ کہ تھی کاروبار ہستی میں کچھ عجب بدحواس، کیسی ہے ؟ ہم تو ویراں ہوئے ہیں اس کے بغیر کچھ کہو! وہ اداس کیسی ہے ؟
شمشاد نے کہا: یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو (چچا) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وہ کہ تھی کاروبار ہستی میں کچھ عجب بدحواس، کیسی ہے ؟ ہم تو ویراں ہوئے ہیں اس کے بغیر کچھ کہو! وہ اداس کیسی ہے ؟
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2013 #440 یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیں عدو کے ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں کیوں ہو (چچا)