یا بارش سنگ اب کے مسلسل نہ ہوئی تھی یا پھر میں ترے شہر کی راہ بھول گیا تھا (محسن نقوی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #581 یا بارش سنگ اب کے مسلسل نہ ہوئی تھی یا پھر میں ترے شہر کی راہ بھول گیا تھا (محسن نقوی)
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #582 اب اپنے دوسرے پھیرے کے انتظار میں ہوں جہاں جہاں مرے دشمن ہیں تاڑ آیا ہوں میں اُس گلی میں گیا اور دل و نگاہ سمیت جمال جیب میں جو کچھ تھا جھاڑ آیا ہوں جمال احسانی
اب اپنے دوسرے پھیرے کے انتظار میں ہوں جہاں جہاں مرے دشمن ہیں تاڑ آیا ہوں میں اُس گلی میں گیا اور دل و نگاہ سمیت جمال جیب میں جو کچھ تھا جھاڑ آیا ہوں جمال احسانی
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #583 نہ دل میں غیر آتا ہے، نہ صاحب خانہ آتا ہے نظر چاروں طرف ویرانہ ہے، ویرانہ آتا ہے (داغ دہلوی)
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #584 یہ اس کا طرزِ تخاطب بھی خوب ہے محسن رکا رکا سا تبسم ، خفا خفا سی آنکھیں
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #585 نکلے جدھر سے وہ، یہی چرچا ہوا کیا اس طرح کا جمال ہو ایسا شباب ہو (داغ دہلوی)
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #586 وُہ توبہ کر چکے روزوں میں یا اِلٰہی کیا؟ کیا ہے پردے کا خوب اِنتظام عید کے دِن بس اَپنے چاند پہ نظریں جمائے رَکھنا ہے کہاں ہے عاشقوں کو اور کام عید کے دِن شہزاد قیس
وُہ توبہ کر چکے روزوں میں یا اِلٰہی کیا؟ کیا ہے پردے کا خوب اِنتظام عید کے دِن بس اَپنے چاند پہ نظریں جمائے رَکھنا ہے کہاں ہے عاشقوں کو اور کام عید کے دِن شہزاد قیس
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #587 نکتۂ رازِ دل نشیں کون زماں کہاں زمیں تو بھی تو بے کنار ہو تہہ سے کبھی اچھل کے چل (محسن نقوی)
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #588 لفظ کو "مرتبے" پہ رکھنا ہے بے مثال عدل کا نظام غزل سنگِ مرمر کا پھول ، تاج محل عشق کا حُسنِ اہتمام غزل شہزاد قیس
لفظ کو "مرتبے" پہ رکھنا ہے بے مثال عدل کا نظام غزل سنگِ مرمر کا پھول ، تاج محل عشق کا حُسنِ اہتمام غزل شہزاد قیس
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #589 لغزشوں سے ماورا تو بھی نہیں میں بھی نہیں دونوں انساں ہیں خدا تو بھی نہیں میں بھی نہیں (محسن نقوی)
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #590 نہ چھیڑ اےنکہت ِ بادِ بہاری ، راہ لگ اپنی تُجھے اٹھکیلیاں سُوجھی ہیں ،ہم بیزار بیٹھے ہیں آخری تدوین: دسمبر 19، 2013
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #591 شیزان بھائی یہ لفظ "نکہت" ہے، نگہت نہیں۔ انشاء اللہ انشاء کا کلام ہے۔ ------------------------------------------------------------------ نئی یہ وضع شرمانے کی سیکھی آج ہے تم نے ہمارے پاس صاحب ورنہ یوں سو بار بیٹھے ہیں (انشاء اللہ انشاء)
شیزان بھائی یہ لفظ "نکہت" ہے، نگہت نہیں۔ انشاء اللہ انشاء کا کلام ہے۔ ------------------------------------------------------------------ نئی یہ وضع شرمانے کی سیکھی آج ہے تم نے ہمارے پاس صاحب ورنہ یوں سو بار بیٹھے ہیں (انشاء اللہ انشاء)
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #592 شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نا زیبا گفتگو کو بھی ہم سن کے چپ رہے شیشے کے گھر نے ، طیش میں آنے نہیں دیا رخصت تو کر رہے تھے خوشی سے انھیں، مگر آنکھوں نے ، آنسوؤں کو چھپانے نہیں دیا
شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نا زیبا گفتگو کو بھی ہم سن کے چپ رہے شیشے کے گھر نے ، طیش میں آنے نہیں دیا رخصت تو کر رہے تھے خوشی سے انھیں، مگر آنکھوں نے ، آنسوؤں کو چھپانے نہیں دیا
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #594 آج ہم ناگہاں کسی سے ملے مدتوں بعد زندگی سے ملے غم بھی ہم سے بڑی خوشی سے ملا ہم بھی غم سے بڑی خوشی سے ملے خمار بارہ بنکوی
آج ہم ناگہاں کسی سے ملے مدتوں بعد زندگی سے ملے غم بھی ہم سے بڑی خوشی سے ملا ہم بھی غم سے بڑی خوشی سے ملے خمار بارہ بنکوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #595 یہ ضبط نہیں ہے، خود کشی ہے جب دل سے نہ اٹھ سکے دھواں تک (احمد ندیم قاسمی)
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #596 کہنے بھی دو سُکوں سے مجھے داستانِ غم یہ کیا کہ بات بات پہ شرما رہے ہو تم اپنی جفا ہے یا کہ ہیں میری تباہیاں کیا یاد آ گیا ہے، جو گھبرا رہے ہو تم بہزاد لکھنوی
کہنے بھی دو سُکوں سے مجھے داستانِ غم یہ کیا کہ بات بات پہ شرما رہے ہو تم اپنی جفا ہے یا کہ ہیں میری تباہیاں کیا یاد آ گیا ہے، جو گھبرا رہے ہو تم بہزاد لکھنوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #597 مجھ سے ملتے ہوئے یہ بات تو سوچی ہوتی میں ترے دل میں سما جاؤں گا دھڑکن کی طرح (مرتضیٰ برلاس بیگ)
شیزان لائبریرین دسمبر 19، 2013 #598 حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناں دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2013 #599 نامرادی کا دلِ زار کو شکوا ہے عبث اور کچھ اس کے سوا اُن سے تمنّا ہے عبث (مولانا حسرت موہانی)
شیزان لائبریرین دسمبر 20، 2013 #600 ٖثروت و عیش کے ایوانوں میں اکثر ہم نے سسکیاں لیتے ہوئے دیکھا ہے انسانوں کو