بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد خان

محفلین
یہ ساری باتیں ہیں درحقیقت ہمارے اخلاق کے منافی
سنیں برائی نہ ہم کسی کی نہ خود کسی کو برا کہیں ہم
(آتش بہاولپوری)
 

شمشاد خان

محفلین
خود ہی لکھ دیتا ہوں

مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
(فیض احمد فیض)
 

مومن فرحین

لائبریرین
یوں دل نہ لگے نہ درد اٹھے مت روز ملو تو اچھا ہے
نہ پیار بڑھے نہ جھگڑا ہو تم دور بسو تو اچھا ہے
 

شمشاد خان

محفلین
یوں دل نہ لگے نہ درد اٹھے مت روز ملو تو اچھا ہے
نہ پیار بڑھے نہ جھگڑا ہو تم دور بسو تو اچھا ہے

Momin farheen اردو محفل میں خوش آمدید۔
آپ تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف تو دیں۔ تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔
یہ رہا تعارف کا زمرہ
 

شمشاد خان

محفلین
یار کی ان بھولی باتوں پر نہ جا اے ہم نشیں
ایک فتنہ ہے وہ اس کو آہ مت لڑکا سمجھ
(میر تقی میر)
 

مومن فرحین

لائبریرین

شمشاد خان

محفلین

مومن فرحین

لائبریرین
اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک
اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے
(فیض احمد فیض)
یہ رہا تعارف کا زمرہ

یہ جو میں نے اوپر "یہ رہا تعارف کا زمرہ"، اس پر کلک کریں، تو یہ آپ کو تعارف کے زمرے میں لے جائے گا۔ وہاں نئی لڑی بنائیں اور اپنا تعارف دے دیں۔
آپ کی ممنون ہوں ۔۔۔:beauty:
 

شمشاد خان

محفلین
نہ خدا ہے نہ ناخدا ساتھی
ناؤ کو آپ ہی چلانا ہے

یا بغاوت سے پار اترنا ہے
یا رعونت سے ڈوب جانا ہے
(عبد الحمید عدم)
 
Top