یاد کے چاند دل میں اترتے رہے چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر (مخدوم محی الدین)
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #901 یاد کے چاند دل میں اترتے رہے چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر (مخدوم محی الدین)
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #903 مجھے معلوم ہے اس کا ٹھکانا پھر کہاں ہوگا پرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے (بشیر بدر)
مریم افتخار محفلین مئی 9، 2020 #905 نہ جرات ہے نہ خنجر ہے تو قصد خود کشی کیسا یہ مانا درد ناکامی گیا تیرا گزر حد سے (اقبال)
خالد محمود چوہدری محفلین مئی 9، 2020 #907 لوگ ٹوٹ جاتے ہیں، ایک گھر بنانے میں تم ترس نہیں کھاتے، بستیاں جلانے میں
مریم افتخار محفلین مئی 9، 2020 #908 ناز ہے طاقتِ گفتار پہ انسانوں کو بات کرنے کا سلیقہ نہیں نادانوں کو اقبال
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #909 وہی کارواں وہی راستے وہی زندگی وہی مرحلے مگر اپنے اپنے مقام پہ کبھی ہم نہیں کبھی تم نہیں
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #911 نہیں کوئی طبیب دل ستم مائل تیرے جیسا کبھی پھایا تیرا لہجہ کبھی سوزش تیری باتیں
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #912 نہ کوئی خوشی نہ ملال ہے کہ سبھی کا ایک سا حال ہے ترے سکھ کے دن بھی گزر گئے مری غم کی رات بھی کٹ گئی (بشیر بدر)
نہ کوئی خوشی نہ ملال ہے کہ سبھی کا ایک سا حال ہے ترے سکھ کے دن بھی گزر گئے مری غم کی رات بھی کٹ گئی (بشیر بدر)
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #913 یاد آتا ہے تو کیوں اس سے گلہ ہوتا ہے وہ جو اک شخص مجھے بھول چکا ہوتا ہے
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #914 یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہے آج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #915 اس کی باتوں میں تیری جھلک ہے عیاں اس کے لفظوں کو تو نے سنا زندگی
مومن فرحین لائبریرین مئی 9، 2020 #919 یوں تو رہتی ہے تصور میں تمہاری یادیں پھر بھی مل جاؤ تو تسکین سی ہو جائے گی
شمشاد خان محفلین مئی 9، 2020 #920 یوں کسی سے اپنے غم کی داستاں کہتا نہیں پوچھتے ہیں وہ تو پھر مجبور ہو جاتا ہوں میں (آتش بہاولپوری)