بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دل وہ کیا دل ہے نہ ہو جو آشنائے دردِ غیر
اک ذرا اس درد سے بھی ہو کے لذت گیر دیکھ
کیوں نظر آتے رہے خواب پریشاں عمر بھر
اے مآل زندگی اس کی ذرا تعبیر دیکھ
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دل کے داغ تو دُکھتے تھے یوں بھی پر کم کم​
کچھ اب کے اور ہے ہجرانِ یار کا موسم
(فیض احمد فیض)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ گھڑی محشر کی ہے، تو عرصہِ محشر میں ہے​
پیش کر غافل، عمل کوئی اگر دفتر میں ہے
(علامہ محمد اقبال)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آتے ہیں نظر لالہ و نسریں کی قبا میں
آب چمن و آتش خورشید کے جذبات
جوش
تم میرا دکھ بانٹ رہی ہو اور میں دل میں شرمندہ ہوں
اپنے جھوٹے دکھ سے تم کو کب تک دکھ پہنچاؤں گا

تم تو وفا میں سرگرداں ہو شوق میں رقصاں رہتی ہو
مجھ کو زوال شوق کا غم ہے میں پاگل ہو جاؤں گا

جون ایلیاء
 
تم میرا دکھ بانٹ رہی ہو اور میں دل میں شرمندہ ہوں
اپنے جھوٹے دکھ سے تم کو کب تک دکھ پہنچاؤں گا

تم تو وفا میں سرگرداں ہو شوق میں رقصاں رہتی ہو
مجھ کو زوال شوق کا غم ہے میں پاگل ہو جاؤں گا

جون ایلیاء
اک نظر دیکھنے سے ٹوٹ نہ جاتے ترے ہاتھ
لیلی اتنا تو نہ تھا پردہ محمل بھاری
سودا
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی ابھی تمہیں سوچا تو کچھ نہ یاد آیا​
ابھی ابھی تو ہم ایک دوسرے سے بچھڑے تھے​
(احمد ندیم قاسمی)​
 
Top