بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
یہ گھڑی محشر کی ہے، تو عرصہِ محشر میں ہے​
پیش کر غافل، عمل کوئی اگر دفتر میں ہے​
(علامہ محمد اقبال)
 

اب یہ سوچوں تو بھنور ذہن میں پڑ جاتے ہیں
کیسے چہرے ہیں جو ملتے ہی بچھڑ جاتے ہیں

کیوں تیرے درد کو دیں تہمتِ ویرانئ دل
زلزلوں میں تو بھرے شہر اُجڑ جاتے ہیں
: محسن نقوی
 
Top