یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے میرؔ
ماہی احمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #463 یہ کس نے جلوہ ہمارے سر مزار کیا کہ دل سے شور اٹھا ہائے بیقرار کیا داغ
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #464 اگر نہ درد میری روح میں اتر جاتا میں جیسا بےخبر آیا تھا، بےخبر جاتا
ماہی احمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #465 انہی قدموں نے تمہارے، انہی قدموں کی قسم خاک میں اتنے ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #466 یوں بھی شاید مل سکے ہونے نہ ہونے کا سراغ اب مسلسل خود کے اندر جھانکتا رہتا ہوں میں
ماہی احمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #467 نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری راہ لگ اپنی تجھے اٹھکھیلیاں سوجھی ہیں، ہم بیزار بیٹھے ہیں انشاء
محدثہ محفلین نومبر 23، 2013 #468 نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کی یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے
ماہی احمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #469 یہ دور اپنے براھیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الااللہ۔۔۔
محدثہ محفلین نومبر 23، 2013 #470 ہر کوئی مستِ مئے ذوقِ تن آسانی ہے تم مسلماں ہو! یہ اندازِ مسلمانی ہے!
ماہی احمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #471 یہ مال و دولتِ دنیا یہ رشتہ و پیوند بتانِ وہم و گماں لا الہ الا اللہ۔۔۔
محدثہ محفلین نومبر 23، 2013 #472 ہر مسلماں رگِ باطل کے لیے نشتر تھا اُس کے آئینہء ہستی میں عمل جوہر تھا
ماہی احمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #473 عجب ہے یہ طلسمِ ہم زبانی پرائے لوگ بھی اپنے لگے ہیں امجد اسلام امجد
محمداحمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #474 نہ دیکھا جان کر اُس نے کوئی سبب ہوگا اسی خیال سے ہم دل بُرا نہیں کرتے۔
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2013 #475 یہ لاشِ بے کفن اسدؔ خستہ جاں کی ہے حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا (چچا)
ماہی احمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #476 اس شہرِ آرزو سے بھی باہر نکل چلو اب دل کی رونقیں بھی کوئی دم ہیںدوستو فرازؔ
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین نومبر 23، 2013 #477 ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے سفینہ چاہیے اس بحرِ بیکراں کے لیے
احمد بلال محفلین نومبر 23، 2013 #478 یہ جو صاحب کے کف دست پہ ہے چکنی ڈلی زیب دیتا ہے اسے جس قدر اچھا کہیے
ماہی احمد لائبریرین نومبر 23، 2013 #479 یا رب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے لوح جہاں پہ حرف مکرر نہیں ہوں میں غالب