یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو پیار کے زخم امانت ہیں دکھایا نہ کرو محسن نقوی
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #481 یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو پیار کے زخم امانت ہیں دکھایا نہ کرو محسن نقوی
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2013 #482 واں خود آرائی کو تھا موتی پرونے کا خیال یاں ہجومِ اشک میں تارِ نگہ نایاب تھا (چچا)
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #483 اپنے تیور تو سنبھالو کوئی یہ نہ کہے دل بدلتے ہیں تو چہرے بھی بدل جاتے ہیں
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2013 #484 نام کا میرے ہے جو دکھ کہ کسی کو نہ ملا کام میں میرے ہے جو فتنہ کہ برپا نہ ہوا (چچا)
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #485 اب احتیاط کی دیوار کیا اٹھاتے ہو جو چور دل میں چُھپا تھا وہ کام کر بھی گیا
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2013 #486 آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا (چچا)
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #487 اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہے جاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2013 #488 یاں نفَس کرتا تھا روشن، شمعِ بزمِ بےخودی جلوۂ گل واں بساطِ صحبتِ احباب تھا (چچا)
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #489 اب تیری ضرورت بھی بہت کم ہے میری جاں اب شوق کا کچھ اور ہی عالم ہے میری جاں
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2013 #490 عمر سیف نے کہا: اب تیری ضروری بھی بہت کم ہے میری جاں اب شوق کا کچھ اور ہی عالم ہے میری جاں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ عمر بھائی پہلے مصرعے میں ضروری کی جگہ ضرورت ہونا چاہیے۔
عمر سیف نے کہا: اب تیری ضروری بھی بہت کم ہے میری جاں اب شوق کا کچھ اور ہی عالم ہے میری جاں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ عمر بھائی پہلے مصرعے میں ضروری کی جگہ ضرورت ہونا چاہیے۔
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2013 #491 نہ ہوگا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا حبابِ موجۂ رفتار ہے نقشِ قدم میرا (چچا)
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #492 شمشاد نے کہا: عمر بھائی پہلے مصرعے میں ضروری کی جگہ ضرورت ہونا چاہیے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ٹائپو
شمشاد نے کہا: عمر بھائی پہلے مصرعے میں ضروری کی جگہ ضرورت ہونا چاہیے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ٹائپو
عمر سیف محفلین نومبر 23، 2013 #493 اپنے رِستے ہوئے زخموں پہ چھڑک لیتا ہوں راکھ جھڑتی ہے جو احساس کے انگاروں سے
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2013 #494 یاس و امید نے اک عرَبدہ میداں مانگا عجزِ ہمت نے طِلِسمِ دلِ سائل باندھا (چچا)
یونس محفلین نومبر 23، 2013 #496 نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش‘ دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ تنِ داغ داغ لٹا دیا
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2013 #497 اسدؔ ہم وہ جنوں جولاں گدائے بے سر و پا ہیں کہ ہے سر پنجۂ مژگانِ آہو پشت خار اپنا (چچا)
محمد علم اللہ محفلین نومبر 24، 2013 #498 اسی لیئے نہ کیا تلخیء جہاں کا گلہ ترا خیال پسِ پردہ مُسکراتا تھا (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
ماہی احمد لائبریرین نومبر 24، 2013 #499 ادھر ایک حرف کی کشتنی، یہاں لاکھ عذر تھا گفتنی جو کہا تو سن کہ اڑا دیا، جو لکھا تو پڑھ کہ مٹا دیا فیض۔
ادھر ایک حرف کی کشتنی، یہاں لاکھ عذر تھا گفتنی جو کہا تو سن کہ اڑا دیا، جو لکھا تو پڑھ کہ مٹا دیا فیض۔
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2013 #500 اب دلِ زار کسی طور بُھلاتا ہی نہیں اس کا پیمان وفا ٹوٹ گیا ہو جیسے (کرشن ادیب)