بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

یونس

محفلین
یونس بھائی میرے پاس یہ شعر ایسے لکھا ہوا ہے :
اس رات اندھاری میں مت بھول پڑوں تجھ سوں
ٹک پاؤں کے جھانجھر کی جھنکار سناتی جا
شمشاد بھائی درستگی کا بے حدشکریہ۔
بہت عرصہ پہلے کہیں پڑھا تھا۔ اسی طرح یاد رہ گیا تھا‘ اب ممکن ہے پڑھااسی طرح ہو یا میرےحافظے میں ہی اسکی یہ شکل بن گئی ؟!
۔ ۔ ۔ بہرحال یہ اس طرح واقعی درست نہیں ہے :oops:

ابھی گوگل کیا تو یوں بھی ملا:
اس رات اندھاری میں مت بھول پڑوں تجھ سوں
ٹک پاؤں کے جھانجھے کی جھنکار سناتی جا
 

شمشاد

لائبریرین
اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)

پس نوشت

قتیل شفائی صاحب نے جب یہ شعر پڑھا تھا تو کسی نے اس کا دوسرا مصرعہ ایسے پڑھا تھا :

روتے روتے بیٹھ گئی آواز قتیل شفائی کی
 

یونس

محفلین
یہ الگ بات کہ میں ہی نہیں یوسف‘ ورنہ
بِکنا چاہوں تو یہاں مصر کا بازار بھی ہے !
 

یونس

محفلین
اپنے دامن میں چھپا لے مرے اشکوں کے چراغ
اور کیا تجھ سے کوئی اے شبِ فرقت مانگے
 

شمشاد

لائبریرین
ارادہ ہو اٹل تو معجزہ ایسا بھی ہوتا ہے
دیے کو زندہ رکھتی ہے ہوا ، ایسا بھی ہوتا ہے
(ظفر گورکھپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ سوالِ وصل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیں
ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے
(فیض احمد فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
نئی تاکید ہے ضبط محبت کی وہ کہتے ہیں
جگر ہو تو فغان کیوں ہو، دہن ہو تو زباں کیوں ہو
(داغ دہلوی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اتنی روشن ہے تیری صبح کہ ہوتا ہے گماں
یہ اجالا تو کسی دیدہ نمناک سے ہے

پروین شاکر
 

شمشاد

لائبریرین
امانتاً میری آنکھیں وہ لے گیا مجھ سے
پھر اس کے بعد پلٹ کر کبھی نہیں آیا

اسی کی چاپ میں سنتا ہوں اپنے آنگن میں
جو ایک شخص میرے گھر کبھی نہیں آیا
(محسن چنگیزی)
 

شمشاد

لائبریرین
موجہء خونِ پریشان ، کہاں جاتا ہے
مجھ سے آگے میرا طوفان کہاں جاتا ہے
(شاہین عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک توحدیں شہرجنوں کی طے نہیں ہیں
کہیں باہر نہ رہ جاؤں، اگر اندر گیا میں
(عاصم واسطی)
 
Top