بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اک بار جو بچھڑے وہ دوبارہ نہیں ملتا
مل جائے کوئی شخص تو سارا نہیں ملتا
(اختر ملک)
 

شمشاد

لائبریرین
نجانے کون سی رُت میں بچھڑ گئے وہ لوگ
جو اپنے دل میں بہت احترام رکھتے تھے
(نوشی گیلانی)
 

تیشہ

محفلین
یہ معجزہ بھی کسی کی دُعا کا لگتا ہے
یہ شہر اب بھی اُسی بے بےوفا کا لگتا ہے ۔

پھر سے :( ے ،
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کی آگ میں میری آنکھیں سلگ اٹھیں
راتوں کو سوچنے کی عادت نہ تھی مجھے
شاید وہ میرے عشق کی اک انتہا ہی تھی
کہ تیرے ہمسفر سے رقابت نہ تھی مجھے
 

تیشہ

محفلین
یہ خاموشی بھی ہمارے انا کا پردہ ہے
سوال کرتے رہو اور جواب رہنے دو
سفر کا ساتھ ہے یہ منزلوں کا ساتھ نہیں
گزر ہی جائیں گے لمحے حساب رہنے دو ،۔


و ،
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تقاضائے جنوں اب کے بہاروں میں نہ تھا
ایک دامن بھی تو الجھا ہوا خاروں میں نہ تھا
 

راجہ صاحب

محفلین
وہی شہر ہے وہی راستے وہی گھر ہے اور وہی لان بھی
مگر اس دریچے سے پوچھنا وہ درخت انار کا کیا ہوا
بشیر بدر
 

شمشاد

لائبریرین
اب قربت و صحبت یار کہاں، لب و عارض و زلف و کنار کہاں
اب اپنا بھی میر س۔۔ا ع۔ال۔م ہے، ٹُک دیکھ لیا ج۔ی ش۔۔۔۔اد کیا
شیر محمد خان (ابن انشا)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ ہو سکی جو کوئی بات کُھل کے ساتھ اس کے
میرے لبوں پہ دھرے تھے ، تکلفات اس کے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top