بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
بہت بہت شکریا
آب شیرو کی ترف آئے کیا ۔۔؟)

(بہت بہت شکریہ
اب شعروں کی طرف آئیں کیا ؟)
 

حجاب

محفلین
اُسے منا کر کسی بہانے سے روٹھ جانا
پھر اُس کا کہنا کہ یہ ادائیں عجیب سی ہیں
اسی پہ رہتے ٹھیک رہتے کہ سعد ہم نے
جو کی ہیں تجویز خود سزائیں ، عجیب سی ہیں ۔
 

تیشہ

محفلین
نشان کیونکر مٹادیں یہ پریشانی نہیں جاتی
بگولوں سے ہماری قبر پہچانی نہیں جاتی ،
 

شمشاد

لائبریرین
یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں
(چچا)
 

گرو جی

محفلین
نہ وہ عشق میں رہیں‌گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں‌تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں‌
از علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
نفرت کی آگ لگائے ہوئے ہیں لوگ
مہرو وفا کا درس بُھلا ئے ہوئے ہیں لوگ
(جمیل عظیم آبادی)
 

مغزل

محفلین
یہ کہنے کو تو دونوں کے سفر کی داستاں ہے
مگر میں تو اکیلا چل رہا ہوں تو کہا ہے ؟؟

(اختر عبدالرزاق)
 

گرو جی

محفلین
یہ اجنبی سے منزلیں اور رفتگاں کی یاد
تنہایوں کا زھر ہے اور ھم ہیں دوستو

منیر نیازی
 

گرو جی

محفلین
آنکھوں‌میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
 

مغزل

محفلین
نہ جانے کیوں مری آنکھوں میں آگئے آنسو
کسی نے ہاتھ بڑھایا جو دوستی کے لیے۔۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top