بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس کے جواب میں فراق گورکھپوری کا ایک شعر ، اتفاق کی بات ہے کہ یہ شعر بھی پہلی بار محترم عزم بہزاد صاحب سے ہی سُنا تھا۔

ماتم کی انجمن ہو یا بزمِ نشاط ہو​
شامل ہیں اِک ادائے کنارہ کشی سے ہم​

سو آپ کہتے ہیں تو ہم بھی شامل ہوجاتے ہیں، پر ہم پر تکیہ مت کیجے گا کیونکہ ثاقب لکھنوی کا شعر تو آپ نے بھی سُن ہی رکھا ہوگا۔ :)

؎ باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھیا پلیز آپ میرے اچھے بھیا ہیں ناں
عینی آپی کہتی ہیں میں ضرور شامل ہوں۔ بھیا مجھے کچھ نہیں آتا ہے سچی میں
آپ ناں جب مقابلہ ہو رہا ہو تو ہماری مدد کردیجئے گا بھیا
یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔۔۔ بمانٹی تو ہمارا پسندیدہ ترین کھیل ہے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
فاتح بھیا پلیز آپ میرے اچھے بھیا ہیں ناں
عینی آپی کہتی ہیں میں ضرور شامل ہوں۔ بھیا مجھے کچھ نہیں آتا ہے سچی میں
آپ ناں جب مقابلہ ہو رہا ہو تو ہماری مدد کردیجئے گا بھیا
ارے بچے!؎
اتنا ڈرنے کی کیا بات ہے آخر؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سس مقابلہ میں آپ نے میرا نام تو لکھ دیا ہے پر مجھے یہی پتا نہیں ہے یہ ہو کب رہا ہے مجھے یہ پتا چلے گا تو میں بتا پاؤں گی کے میں مقابلہ میں حصہ لیے پاؤں گی بھی کے نہیں ارے آپ لوگوں کوتو مہ جبین کا نام بھی تو لکھ نا چائے
بالکل سسٹر جیسے ہی کچھ طے ہوتا ہے آپ کو بتائیں گے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سیدہ شگفتہ سس
اس مقابلے کا آغاز تو انشاءاللہ! عید کے بعد کیا جائے لیکن یہ بہت مناسب ہے کہ اب ناموں کو زیرِغور رکھتے ہوئے ٹیمز تشکیل دے دی جائیں۔
اور تمام قوانین،دنوں اور اوقات کا اعلان بھی کر دیا جائے تاکہ سب اس مقابلے کے لیئے یکسو ہوجائیں۔
عید کے بعد کا پہلا ہفتہ میری رائے کے مطابق تو مناسب رہے گا۔۔۔۔اور دن بھی ہفتے کا ہی اختیار کیا جائے تو بہت بہتر ہے۔
دورانِ کھیل نماز کا وقت نہ آئے اس بات کو ضرور مدِنظر رکھنا چاہیئے۔
 
Top