بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
نہ پوچھ ہم سے کہ عظمت کی انتہا کیا ہے
یہ دیکھ رتبہ سلطان کربلا کیا ہے
قلم کو تھامے یہ پوچھے ہے کاتب تقدیر
مرے حسین بتادے تری رضا کیا ہے
سید عزیر حسن رضوی
 

شمشاد

لائبریرین
اِک عمر میری ذات پہ سا یہ فگن رہا
کچھ وقت ہم نے ساتھ گزارا تھا اور بس
(شبنم رحمٰن)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ آئی سطوتِ قاتل بھی مانع، میرے نالوں کو
لیا دانتوں میں جو تنکا، ہوا ریشہ نَیَستاں کا
(چچا)
 

ف۔قدوسی

محفلین
نظر نہ آنے پہ ہے یہ حالت کہ جنگ ہے شیخ و برہمن میں
خبر نہیں کیا سے کیا ہو دُنیا جو خود کو وہ بے نقاب کر دے
 

شمشاد

لائبریرین
آج کی رات بھی گزری ہے میری کل کی طرح
ہاتھ آئے نہ ستارے تیرے آنچل کی طرح
(امیر قزلباش)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top