بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ف۔قدوسی

محفلین
حالات سے لڑنا مشکل تھا،حالات سے رشتہ جوڑلیا
جس رات کی‌کوئی‌صبح نہ تھی،اس رات سےرشتہ جوڑلیا
(شکر ہے آجکل ی سے چٹکارا مل گیاہے)
 

راجہ صاحب

محفلین
اب ان آنکھوں میں کوئی کہانی نہیں
کیسے دریا ہوئے جن میں پانی نہیں
ریزہ ریزہ بکھرنا مقدر ہوا
ہار کر بھی کبھی ہار مانی نہیں
 

ف۔قدوسی

محفلین
نگاہیں آپ کی پہچان ہے ہماری
مسکراہٹ آپ کی شان ہے ہماری
رکھنا حفاظت سے خود کو
کیوں کہ زندگی آپ کی جان ہے ہماری
 

راجہ صاحب

محفلین
نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
تو بھی دل سے اُتر نہ جائے کہیں

آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گُزر نہ جائے کہیں


ناصر کاظمی
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جانے کیسے نئی رتوں میں پرانی یادوں کی ناؤ ڈوبی
نظر کے دریا میں آنے والا اُبال کتنا عجیب سا تھا

(نجم الثاقب)
 

شاہ حسین

محفلین
اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محب۔ّت واپس لے لو
جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اُتارا کرتے ہیں‌

استاد قمر جلالوی
 

شمشاد

لائبریرین
نہ راہزن، نہ کسی رہنما نے لوٹ لیا
ادائے عشق کو رسمِ وفا نے لوٹ لیا
(جگر مراد آبادی)
 

کاشفی

محفلین
یہ کِس کودیکھ کر دیکھاہے میں نے بزمِ ہستی کو
کہ جو شے ہے نگاہوں کو حسیں معلوم ہوتی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top