بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان رضا

محفلین
اداسیوں کا سماں محفلوں میں چھوڑ گئی
بہار ایک خلش سی دلوں میں چھوڑ گئی
بچھڑ کے تجھ سے ہزاروں طرف خیال گیا
تری نظر مجھے کن منزلوں میں چھوڑ گئی
ناصر کاظمی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تماش۔۔۔۔ہ گاہ ع۔۔ال۔۔م خ۔۔وب ہے لیکن ہمیں
دیکھنے سے خود کو فرصت ہو نہ گر، دیکھے گا کون
(سرور عالم راز)
 

شمشاد

لائبریرین
رات کے خواب سنائیں کس کو رات کے خواب سہانے تھے
دھندلے دھندلے چہرے تھے پر سب جانے پہچانے تھے
(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
وقت نے وہ خاک اُڑائی کہ دل کے دشت سے
قافلے گزرے ہیں پھر بھی نقشِ پا کوئی نہیں
(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ داغ بھی نہ ہو گا تیرے سوا کسی کا
کونین میں ہے جو کچھ وہ ہے تمام تیرا
(نواب مرزا خاں داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب، ہے بخش دینا بندے کو، کام تیرا
محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا
(نواب مرزا خاں داغ دہلوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top