بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ن۔۔ہ ٹ۔وٹ ج۔۔ائے کہیں س۔لس۔ل۔ہ تمنا کا
جو درد و دل کا تھا رشتہ اسے بحال کرو
(جون ایلیا)
 

عثمان رضا

محفلین
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
مومن
 

شمشاد

لائبریرین
یوں عرض و طلب سے کب اے دل، پتھر دل پانی ہوتے ہیں
تم لاکھ رضا کی خُو ڈالو، کب خوئے ستمگر جاتی ہے
(فیض)
 

عثمان رضا

محفلین
یہ صدی بظاہر بُری سہی، یہ صدی کچھ ایسی بُری نہ تھی
گو اس نے بجھائے چراغ کئی، قندیلیں نئی جلا بھی گئی
احمدندیم قاسمی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ فخر تو حاصل ہے بُرے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں
(ادا جعفری)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ وہ لَب تھے پھول سے نازک
کوئی نہ سہہ سکے ، لہجہ کرخت ایسا تھا
(شکیب جلالی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دور ِ بے ہنراں ہے بچا رکھو خود کو
یہاں صداقتیں کیسی کرامتیں کیسی
(عبید اللہ علیم)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top