بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہم بڑے ناز سے آئے تھے تری محفل میں
کیا خبر تھی لبِ اظہار پہ تالے ہوں گے
(پرواز جالندھری)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر
آنس۔وؤں ک۔ی دھن۔د میں لیکن ن۔۔ہ پہچ۔۔۔۔۔انے گئے
(خاطر غزنوی)
 

عثمان رضا

محفلین
یہ کیا طلسم ہے یہ کس کی یاسمیں باہیں
چھڑک گئی ہیں جہاں در جہاں گلاب کے پھول

کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجد
مری لحد پہ کھلیں جاوداں گلاب کے پھول
 

عثمان رضا

محفلین
نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کي ، ارادت ہو تو ديکھ ان کو
يد بيضا ليے بيٹھے ہيں اپني آستينوں ميں
علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
نئی زمیں، نیا آسماں بھی مل جائے
نئے بشر کا کہیں کچھ نشاں نہیں ملتا
(کیفی اعظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ وہ لَب تھے پھول سے نازک
کوئی نہ سہہ سکے ، لہجہ کرخت ایسا تھا
(شکیب جلالی)
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ابھی تمہیں سوچا تو کچھ نہ یاد آیا
ابھی ابھی تو ہم اک دوسرے سے بچھڑے تھے
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
محبت کا جب ہ۔م نے چھیڑا فس۔ان۔ہ ت۔و گورے سے مکھڑے پ۔۔ہ آی۔۔ا پس۔۔ینہ
جو نکلے تھے گھر سے تو کیا جانتے تھے، کہ یوں دھوپ میں‌آج برسات ہو گی
 

عثمان رضا

محفلین
یہ پردہ داری ہے یا تماشہ مجھی ہی میں رہ کر مجھ ہی سے پردہ
تباہ کرنا اگر ہے مجھ کو نقاب اٹھا اور تباہ کردے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو پتھروں میں چھپی ہوئی ہے شبیہ یہ بھی کمال ہے
وہ جو آئینے میں ہُمک رہا ہے وہ معجزہ بھی تو دیکھتے
(افتخار عارف)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top