ریختہ کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
محمد نعمان محفلین جنوری 12، 2009 #61 ریختہ کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
زھرا علوی محفلین جنوری 12، 2009 #62 "ایک ڈر بستیوں میں رہتا ہے کون خالی گھروں میں رہتا ہے اب بھی تیرے خیال کا پنچھی یاد کے گھونسلوں میں رہتا ہے"۔۔
"ایک ڈر بستیوں میں رہتا ہے کون خالی گھروں میں رہتا ہے اب بھی تیرے خیال کا پنچھی یاد کے گھونسلوں میں رہتا ہے"۔۔
محمد وارث لائبریرین جنوری 12، 2009 #63 یہ کہاں کی دوستی ہے، کہ بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غمگسار ہوتا
زھرا علوی محفلین جنوری 12، 2009 #64 "ایک نغمہ تھی محبت کی صدا دل وہی آواز دوہراتا رہا"۔۔۔۔ ارم لکھنوی
محمد وارث لائبریرین جنوری 12، 2009 #65 آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست تُو مصیبت میں عجب یاد آیا (ناصر کاظمی)
زھرا علوی محفلین جنوری 12، 2009 #66 "اب میں ہوں، میری جاگتی راتیں ہیں ، خدا ہے یا ٹوٹتے پتوں کے بکھرنے کی صدا ہے"۔۔۔ ناظر
محمد وارث لائبریرین جنوری 12، 2009 #67 یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیم بھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارہ نہ تھا (عدیم ہاشمی)
شمشاد لائبریرین جنوری 12، 2009 #68 اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں، کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں ایوانِ غزل میں لفظوں کے گُلدان سجاؤں کس کے لیے (ناصر کاظمی)
اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں، کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں ایوانِ غزل میں لفظوں کے گُلدان سجاؤں کس کے لیے (ناصر کاظمی)
محمد نعمان محفلین جنوری 12، 2009 #69 یہ جامہ صد چاک بدل لینے میں کیا تھا مہلت ہی نہ دی فیضؔ ، کبھی بخیہ گری نے
محمد وارث لائبریرین جنوری 12، 2009 #70 یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو (صوفی تبسم)
محمد نعمان محفلین جنوری 12، 2009 #71 وہ چشم مست کتنی خبردار تھی عدمؔ خود ہوش میں رہی ہمیں بدنام کر دیا
شمشاد لائبریرین جنوری 12، 2009 #73 یا مجھے افسر شاہا نہ بنایا ہوتا یا میرا تاج گدایا نہ بنایا ہوتا (بہادر شاہ ظفر)
شمشاد لائبریرین جنوری 12، 2009 #75 یا رب غمِ ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا جو ہاتھ جگر پہ ہے وہ دستِ دعا ہوتا (چراغ حسن حسرت)
زھرا علوی محفلین جنوری 12، 2009 #76 "اپنی بقا کی جنگ میں چڑیا شہبازوں سے جیت گئی ترک وطن ہی اک حربہ تھا اس ننھی سی جان کے پاس"۔۔۔۔۔ طالب جوہری
"اپنی بقا کی جنگ میں چڑیا شہبازوں سے جیت گئی ترک وطن ہی اک حربہ تھا اس ننھی سی جان کے پاس"۔۔۔۔۔ طالب جوہری
شمشاد لائبریرین جنوری 12، 2009 #77 سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں (چچا)
زھرا علوی محفلین جنوری 12، 2009 #78 "نا راس آیا کبھی موسمِِ وصال مجھے اے میرے ہجر پھر اک بار تو سنبھال مجھے نکل چکے ہیں مرے ہاتھ سے سبھی مہرے بساطِ زیست پہ اب چل رہی ہے چال مجھے"۔۔۔ حسنین محسن
"نا راس آیا کبھی موسمِِ وصال مجھے اے میرے ہجر پھر اک بار تو سنبھال مجھے نکل چکے ہیں مرے ہاتھ سے سبھی مہرے بساطِ زیست پہ اب چل رہی ہے چال مجھے"۔۔۔ حسنین محسن
شمشاد لائبریرین جنوری 12، 2009 #79 یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں (چچا)
فرخ منظور لائبریرین جنوری 12، 2009 #80 ناوک انداز جدھر دیدہء جاناں ہوں گے نیم بسمل کئ ہوں گے کئی بے جاں ہوں گے