بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اِک ہِجر جو ہم کو لاحق ہے تا دیر اسے دہرائیں کیا
وہ زہر جو دِل میں اتار لیا پھر اس کے ناز اُٹھائیں کیا
(اطہر نفیس)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ تو بہت گڑ بڑ ہو رہی ہے،
ہم کسی حرف سے شعر پوسٹ کرتے ہیں اور تب تک ہم سے پہلے ہی اس حرف سے شعر آچکا ہوتا ہے
اور ہمارا شعر غلط لائن میں لگ جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو صرف سوچ کا فرق ہے یہ تو صرف بخت کی بات ہے
کوئی فاصلہ تو نہیں, تیری جیت میں میری ہار میں
(اعتبار ساجد)
 

عرفان سرور

محفلین
یہ تو بہت گڑ بڑ ہو رہی ہے،
ہم کسی حرف سے شعر پوسٹ کرتے ہیں اور تب تک ہم سے پہلے ہی اس حرف سے شعر آچکا ہوتا ہے
اور ہمارا شعر غلط لائن میں لگ جاتا ہے۔
اس کا حل یہ ہے کہ میں اب شعر نہیں پوسٹ کروں گا
آپ شمشاد بھائی کے ساتھ بیت بازی کریں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اس کا حل یہ ہے کہ میں اب شعر نہیں پوسٹ کروں گا
آپ شمشاد بھائی کے ساتھ بیت بازی کریں

ارے نہیں پلیز
آپ کو میری بات بری لگی ہو تو میں معافی چاہتی ہوں
آپ پلیز جاری رکھیئے بیت بازی
آپ بہت خوبصورت اشعار شئر کر رہے ہیں۔
میرے جانے کا وقت ہو گیا ہے اور براہِ مہربانی محسوس نہ کیجئے گا میری بات کو میں نے صرف ایک مشکل کی طرف
اشارہ کیا تھا جو صرف میری نہیں ہم سب کی تھی۔
 

عرفان سرور

محفلین
ارے نہیں پلیز
آپ کو میری بات بری لگی ہو تو میں معافی چاہتی ہوں
آپ پلیز جاری رکھیئے بیت بازی
آپ بہت خوبصورت اشعار شئر کر رہے ہیں۔
میرے جانے کا وقت ہو گیا ہے اور براہِ مہربانی محسوس نہ کیجئے گا میری بات کو میں نے صرف ایک مشکل کی طرف
اشارہ کیا تھا جو صرف میری نہیں ہم سب کی تھی۔
میں غصہ نہیں کرتا کسی کی بات کا میں بھی اب جا رہا
ہوں اس لیے کہا تھا کہ آپ بیت بازی جاری رکھیں ۔ ۔ :happy:
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا حل یہ ہے کہ میں اب شعر نہیں پوسٹ کروں گا
آپ شمشاد بھائی کے ساتھ بیت بازی کریں
ارررررے بھائی اتنا غصہ اچھا نہیں ہوتا۔

ابھی تو بیت بازی میں کم اراکین ہیں، جب آٹھ دس اراکین ہوتے تھے تو کئی گھپلے ہوتے تھے۔ اور میں تو سمجھتا ہوں کہ دیا گیا شعر کس شعر کے جواب میں آیا۔

اچھا شعر اور اچھی شاعری پڑھنا نشے سے کم نہیں۔

ایک لحاظ سے غزل کا مشورہ بھی پسند آیا کہ جب زیادہ اراکین ہوں شعر کو کوٹ کر دینا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب پہلے مصرعے میں "اک اور برس" ہے نہ کہ "اک برس اور" اور یہ احمد فراز کا کلام ہے۔
------------------------------------------------------------------------------------
یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میں
بھولنے والے، کبھی تجھ کو بھی یاد آتا ہوں میں
(آغا حشر)
 

راجہ صاحب

محفلین
شکریہ محترم ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو
میں مدون کر لیتا ہوں
۔
ناصر یوں اس کی یاد چلی ہاتھ تھام کے
میلے میں اس جہان کے کھونے نہیں دیا
ناصر کاظمی
 

شمشاد

لائبریرین
ناصر کاظمی کا خوبصورت شعر ہے۔​
-------------------------------------------------​
آبادی بھی دیکھی ہے ویرانے بھی دیکھے ہیں
جو اُجڑے اور پھر نہ بسے دل وہ نرالی بستی ہے
(فانی بدایونی)​
 

مغزل

محفلین
وا حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ
ہم کو حریصِ لذّتِ آزار دیکھ کر !!!!!
میرزا اسد اللہ خاں غالب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top