بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
گنہ نہیں ہے فروغ بدن کہ جنت سے
یہ آبِ زندگی ، سر چشمہ ء ہوس میں رہا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کون جا رہا ہے مدینے سے دشت میں
ہے شہر سارا حامی و ناصر بنا ہوا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب آپ کو حرف الف سے شعر دینا تھا۔
-------------------------------------------------------
یہ اور بات کھلتا نہیں ہے کسی طرف
ہے ذہن میں دریچہ بظاہر بنا ہوا
(منصور آفاق)
 

راجہ صاحب

محفلین
:daydreaming: یہ کیسے ہو گیا
خیر کوئی بات نہیں :happy:
اے ابر، قسم ہے تجھے رونے کی ہمارے
تجھ چشم سے ٹپکا ہے کبھو لختِ جگر بھی
مرزا رفیع سودا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تیرے عطا کردہ تحائف ہیں میں کیسے
تفصیل مصائب کی بتاتے ہوئے کہتا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
یہی لگتا ہے بس وہ شورش ِ دل کا سبب منصور
کبھی ہنگامہ ء تخلیق میں شامل نہیں ہو گا
(منصور آفاق)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top