آج اس نے درد بھی اپنا علیحدہ کر دیا آج میں رویا تو میرے ساتھ وہ رویا نہ تھا (عدیم ہاشمی)
شمشاد لائبریرین نومبر 17، 2006 #541 آج اس نے درد بھی اپنا علیحدہ کر دیا آج میں رویا تو میرے ساتھ وہ رویا نہ تھا (عدیم ہاشمی)
شمشاد لائبریرین نومبر 17، 2006 #542 سارہ جی میرا شعر ذرا دیر سے پہنچا۔ لیجیئے اب میں “ ن “ سے شعر دے دیتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں کہ مجھکو قیامت کا اعتقاد نہیں شبِ فراق سے روزِ جزا زیادہ نہیں (چچا)
سارہ جی میرا شعر ذرا دیر سے پہنچا۔ لیجیئے اب میں “ ن “ سے شعر دے دیتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں کہ مجھکو قیامت کا اعتقاد نہیں شبِ فراق سے روزِ جزا زیادہ نہیں (چچا)
عمر سیف محفلین نومبر 17، 2006 #543 نہ پوچھ اپنی حقیقت کہ مختصر یہ ہے مری حیات میں ہیں رونقیں تیرے غم سے
شمشاد لائبریرین نومبر 17، 2006 #544 یہ سبھی ویرانیاں اس کے جدا ہونے سے تھیں آنکھ دھندلائی ہوئی تھی شہر دھندلایا نہ تھا (عدیم ہاشمی)
عمر سیف محفلین نومبر 17، 2006 #545 اٹھتی نہیں ہے آنکھ مگر اس کے روبرو تادیدہ اک نگاہ کیے جا رہا ہوں میں ( جگرمرادآبادی)
شمشاد لائبریرین نومبر 17، 2006 #546 نہ شیوالے نہ کلیسا نہ حرم جھوٹے ہیں بس یہی سچ ہے کہ تم جھوٹے ہو ہم جھوٹے ہیں (ایاز جھانسوی)
شمشاد لائبریرین نومبر 17، 2006 #548 نقشِ خیال دل سے مٹایا نہیں ہنوز بے درد میں نے تجھکو بھلایا نہیں ہنوز (جوش ملیح آبادی)
ت تیشہ محفلین نومبر 17، 2006 #549 زمانے تیری تگ و دو سے جو بچایا ہے وہ ایک لمحہ ہمارا نہیں پرایا ہے کسی نے توڑ دیا ہے مری انا کا بھرم میرے شعور محبت کو آزمایا ہے۔
زمانے تیری تگ و دو سے جو بچایا ہے وہ ایک لمحہ ہمارا نہیں پرایا ہے کسی نے توڑ دیا ہے مری انا کا بھرم میرے شعور محبت کو آزمایا ہے۔
عمر سیف محفلین نومبر 18، 2006 #550 یہ چلن عام ہے اس دور کے انسانوں کا فاصلے دل میں رکھیں اور بغل گیر ہوئے
شمشاد لائبریرین نومبر 18، 2006 #551 یہ قرب کیا ہے کہ تُو سامنے ہے اور ہمیں شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی (احمد فراز)
عمر سیف محفلین نومبر 19، 2006 #552 یہ کس نے آج پھر لہو کا خراج مانگا ہے ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کر کے۔
شمشاد لائبریرین نومبر 19، 2006 #553 یہ کون ڈوب گیا اور ابھر گیا مجھ میں یہ کون سائے کی صورت گزر گیا مجھ میں (رضی اختر شوق)
عمر سیف محفلین نومبر 19، 2006 #554 نہ جانے ہو گیا ہوں اس قدر حساس میں کب سے کسی سے بات کرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں (وصی شاہ)
شمشاد لائبریرین نومبر 19، 2006 #555 نمچہ یار نے جس وقت بغل میں مارا جو چڑھا منہ اسے میدانِ اجل میں مارا (ذوق)
عمر سیف محفلین نومبر 19، 2006 #556 اپنے بھی دستار میں ہوتا منصب کا کوئی پھول دنیا داری ہم نے نہ سیکھی،ہم ٹھہرے دیوانے لوگ
حجاب محفلین نومبر 19، 2006 #557 گو دل نے شہرتوں میں اضافہ کیا بہت لیکن میں اُس کے ہاتھ سے رسوا ہوا بہت
عمر سیف محفلین نومبر 19، 2006 #558 تُو دوست کسی کا بھی ستم گر نہ ہوا تھا اوروں پہ ہے وہ ظلم کہ مجھ پر نہ ہوا تھا
شمشاد لائبریرین نومبر 19، 2006 #559 گھر جب بنا لیا ہے تیرے در پر کہے بغیر جانے گا اب بھی تُو نہ میرا گھر کہے بغیر (چچا)
حجاب محفلین نومبر 19، 2006 #560 اپنی ہر ایک شام ہر ایک رات بیچ کر اب آگیا ہے جینا ہمیں ذات بیچ کر ہم بھی کیا عجیب کہ کڑی دھوپ تلے صحرا خرید لائے ہیں برسات بیچ کر اب ر سے لکھیں
اپنی ہر ایک شام ہر ایک رات بیچ کر اب آگیا ہے جینا ہمیں ذات بیچ کر ہم بھی کیا عجیب کہ کڑی دھوپ تلے صحرا خرید لائے ہیں برسات بیچ کر اب ر سے لکھیں