بیت بازی

عمر سیف

محفلین
شمشاد نے کہا:
ضبط نے کہا:
شکریہ اصلاح کا۔ لکھے میں آگے پیچھے ہوجاتا ہے۔ درگزر کر دیا کریں۔

بھائی میں کون ہوتا ہوں اصلاح کرنے یا درگزر کرنے والا،

بات یہ ہے کہ شعر غلط لکھا ہو تو شعر پڑھنے کا سارا لطف غارت ہو جاتا ہے۔

بجا فرمایا۔ کوشش کروں گا کہ کم سے کم غلطی ہو۔
 

حجاب

محفلین
نہ میں پاس اُس کو بلا سکا
نہ میں دل کی بات سنا سکا
وہ ہنسی ہنسی میں ہی چل دیا
کہ میں ہاتھ تک نہ ہلا سکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہی ہوا، میرے شعر دینے سے پہلے آپ کا شیر (شعر) آ گیا۔ اب میں “ الف “ سے لکھ دیتا ہوں۔

اے لااِلہ کے وارث باقی نہیں ہے تجھ میں
گفتارِ دلبرانہ، کردارِ قاہرانہ
 

شمشاد

لائبریرین
کیا رفتار ہے اس دھاگے کی۔ مجھے اس پر ایک لطیفہ یاد آ گیا۔

ایک بچہ کہنے لگا میرے والد اتنا تیز دوڑتے ہیں کہ بندوق سے گولی چلاتے ہیں اور اس کے نشانے پر پہنچنے سے پہلے خود پہنچ جاتے ہیں اور گولی کو پکڑ لیتے ہیں۔

دوسرا کہنے لگا یہ کیا رفتار ہوئی۔ میرے والد اتنا تیز دوڑتے ہیں کہ ان کو دفتر سے چار بجے چھٹی ہوتی ہے اور وہ ساڑھے تین بچے گھر ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب “ ن “ سے

نہ ہے ستارے کی گردش، نہ بازی افلاک
خودی کی موت ہے تیرا زوالِ نعمت و جاہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں آگے نہ پیچھے، اس دفعہ شگفتہ صاحبہ نے ڈنڈی مار دی۔

یہ دیرِ کہن کیا ہے؟ انبارِ خس و خاشاک
مشکل ہے گزر اس میں بے نالہ آتشناک
 

حجاب

محفلین
دل گرفتہ ہی سہی بزم سجا لی جائے
یادِ جاناں سے کوئی شام نہ خالی جائے
وہ مروت سے ملا ہے تو جھکا دوں گردن
میرے دشمن کا کوئی وار نہ خالی جائے
 
Top