مبارکباد بیس ہزاری منصب مبارک ہو سید عمران محترم

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ان کو شاعر برادری کی سپورٹ حاصل ہے، احتیاط کیجیے وگرنہ شاعرانہ واروں کے ذریعے ادبی موت سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔
پھر تو ہم بے ادب ہی بھلے۔ :ROFLMAO:
وہ اپنے ہنر آزمائیں ہم اپنے حوصلے آزماتے ہیں
ویسے شاعر برادری میں ہمارے بھی کچھ احباب ہیں۔۔۔ مطلب کہ بھائی لوگ۔
 

علی وقار

محفلین
پھر تو ہم بے ادب ہی بھلے۔ :ROFLMAO:
وہ اپنے ہنر آزمائیں ہم اپنے حوصلے آزماتے ہیں
ویسے شاعر برادری میں ہمارے بھی کچھ احباب ہیں۔۔۔ مطلب کہ بھائی لوگ۔
میں نے ایک اور بھی محفل میں انہیں دیکھا ہے
یہ جو تیرے نظر آتے ہیں، یہ سب تیرے نہیں!

آہ، میری معصوم بہن!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نے ایک اور بھی محفل میں انہیں دیکھا ہے
یہ جو تیرے نظر آتے ہیں، یہ سب تیرے نہیں!

آہ، میری معصوم بہن!
بس ہماری یہی معصومیت تو ہمیں خوار ، دل فگار کر رہی ہے مگر کیا کریں کہ چاہ کر بھی اپنی فطرت نہیں بدل سکتے۔
مجھے کس بات کا غم ہے جو میرے ساتھ ہے اللہ
کرم کیا یہ مجھ پہ کم ہے کہ میرے ساتھ ہے اللہ
 

سید عمران

محفلین
مابدولت برادرم شاہ صاحب کو منصب بیست ہزاری کے حصول پرازافتخار پر قلب صمیم کی عیاں ، نہاں و پنہاں گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں ۔ :) :)
مابدولت از سلطنت دیگر اپنے ہم منصب کی اس پر خلوص عزت افزائی پر تہہ دل سے خوش و ممنون ہوئے!!!
 

علی وقار

محفلین
کیوں نا انھیں ایک مطب کھول دیا جائے تا کہ اپنی حکمت سے بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے لگیں با قاعدگی سے۔ :D
پہلے مریض تو بلاشبہ عدنان بھائی ہی ہوں گے۔
تاکہ جو فتویٰ سے بچ جائے، اسے سیکنڈ چانس پر ٹھکانے لگا دیا جاوے!
 
Top