بیمار کا حال اچھا ہے از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
اعلیٰ شراکت
clear.png
مولانا شکریہ۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھئی کمال کی تحریر ہے- جتنی تعریف کی جائے کم ہے

کیا خوب ترکیب ہے ہاہاہاہا

واہ واہ جہاز تیمار دار

آدابِ مرض کا جواب نہیں

بہت خوبی سے کہا ہے - قحطِ مریضاں اور خود بیمار کا ربط اچھا لگا بہت خوب

ہاہاہاہاہاہاہہااا
اس محبت پر آپ کا بےحد شکرگزار ہوں جناب :)

سارے دن کی فراغت سے وقت نکال کر پڑھا مگر پڑھنا بےکار نہیں گیا ۔
ماشاءاللہ بہت خوب۔
شکر کریں۔ ورنہ ہم ایسے موقعے بہت کم دیتے ہیں کہ بےکار نہ جائے۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی :eek::eek:
یہ کیا ستم ہے سرکار؟ سب سے پہلے تو آپ کوچہ آلکساں کی صدارت سے مستعفیٰ ہوں۔
یہ تو ظلم کی انتہا ہے ہم سے سست دانوں پر۔ خدا کا خوف کریں۔ کوچہ آلکساں کا کچھ تو خیال کیا ہوتا۔ :) :)
مزاق برطرف۔ بہترین تحریر ہے سرکار۔واقعی لاجواب۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
مزہ آگیا۔
حسیب بھائی۔۔۔ سال بعد تو اس طرح کی جسارت جائز ہے۔۔۔ :p
تحریر لمبی ہے۔ مجھے اپنے آلکسی بھائیوں کا خیال ہے۔ آپ کروٹ کروٹ پڑھ لیں۔۔۔۔ :D
بہت شکریہ حسیب بھائی۔ آپ سے داد پا کر بےحد خوشی ہوئی۔
 
محمداحمد

صد فی صد متفق ہوں۔

حتیٰ کہ سرگوشی سے بھی۔ :)
 
عبدالحسیب

محفلین
حسیب بھائی۔۔۔ سال بعد تو اس طرح کی جسارت جائز ہے۔۔۔ :p
تحریر لمبی ہے۔ مجھے اپنے آلکسی بھائیوں کا خیال ہے۔ آپ کروٹ کروٹ پڑھ لیں۔۔۔۔ :D
بہت شکریہ حسیب بھائی۔ آپ سے داد پا کر بےحد خوشی ہوئی۔
قبلہ صدر نے اتنی برق رفتاری دکھائی ہے تو ہم پہ بھی لازم ہے کچھ ترکِ کاہلی :)
ایک ہی کروٹ میں پڑھ لی ہے حضور اور سر دھنتے رہے :)
کیوں رسوا کرتے ہیں حضور :) نوازش
 
الشفاء

لائبریرین
اب تو انداز مریضانہ بھی نہیں دکھا سکتے۔ کہ کہیں کوئی "زود حس تیماردار" ہی نہ آن ٹپکے۔۔۔
راقم جیسا :p
 
بیماروں کے متلاشی۔۔۔۔ میری ایک غزل کا شعر آپ کی اس تحریر کے نام، گو کہ غزل کا موضوع کچھ اور تھا
نیرنگیِ دنیا سے خوش میں بھی نہیں لیکن
لوٹائے کوئی کیسے پھر شوکتِ عہدِ کہن
 
میرا سب سے بڑا مسئلہ وہی ہے، کہ زبان و بیان کی صحت پہلے بیمار اور تیماردار کی وارداتِ ذہنی و قلبی و کلامی بعد میں۔
مزاح نگاری کے حربوں کے بارے میں پہلے بھی متعدد مواقع پر اپنی تلخ وشیریں جسارتیں مریضانِ شوق پر آزما چکا ہوں۔ صحت اور بیماری اپنے کہے سے رہے نہ رہے، مریضوں میں اکثر پر اثر کم کم ہی ہوا ہے کہ صاحب کڑدی دوائی کوئی بھی نہیں کھاتا۔ ہاں اس کی کسیلی مہک سے تیماردار کا حلق ضرور کڑوا ہو جاتا ہے۔
 
غریب کی جورو جنے کھنے کی بھابھی کے مصداق یہ موضوع بھی عرصہء دراز سے منقارِ قلم کا شکار رہا ہے۔ اتنا کچھ اس میں کہا سنا اور لکھا پڑھا جا چکا ہے کہ آج کے ذوالقرنین کو دو سمتوں کے سفر میں تو کچھ نیا نہیں ملتا، کسی تیسری چوتھی سمت کا تعین کرنا شانِ شاہانہ پر گراں گزرنے کے خدشے سے نقیب بھی مہر بلب رہتے ہیں۔ اور جہاں خاموش رہنے کا اذن نہ پائیں وہاں داد و تحسین کی چکنی تختی ڈھونڈا کرتے ہیں۔
 
Top