محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا یہ خبر سن کر پاؤں تلے زمین نکل گئی۔ بلڈ پریشر لو ہوگیا۔ سمجھ میں نہیں آرہا اس ملک کا کیا ہوگا۔ پہلے ایک بھٹو کو سولی چڑھایا گیا پھر دوسرے بھٹو کو قتل کیا گیا۔ ابھی تک یقین نہیں آرہا۔ جس طرح محترمہ کو بلایا گیا اس سے اندازہ ہورہا تھا کہ کوئی حکومت سانحہ برپا کرنے والی ہے۔ جس طرح مرتضی کے قاتلوں کا پتہ نہ لگا اس طرح یہ خون بھی رائگان جائے گا۔
کسی کوملک کی فکر نہیں۔ اب سندہ سے پھر قوم پرستی کی لہر اٹھے گی۔
وائے مصیبتا
کمال ہے، یہ خبر سن کر ہمارا بلڈ پریشر آسمان سے باتیں کرنے لگ گیا تھا اور آپ کا لو ہو گیا۔
قاتلوں کا پتہ کیسے لگائیں۔ وہ تو خود بم سے اڑ گئے!
ملک کی جسکو بہت فکر ہے وہ لنڈن میں بیٹھا پاکستان میں مزید ہنگامے کروا رہا ہے۔
اس میں بے پر کی کیا بات ہے؟ بے نظیر نے خود اسامہ پر الزام لگایا تھا اپنی حکومت کے گرانے کا۔ پھر عبداللہ مسحود نے کہا تھا کہ اس کے خودکش بمبار بے نظیر کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔ ایجنسیوںنے بتایا تھا کہ بے نظیر کی ہلاکت کی ہدایات بن لادن لعین نے خود جاری کی ہیں اور یہ بات اخباروں کی زینت بن چکی ہے۔ خوارج کی حمایت میں ہر چیز کی نفی تو نہ کیجئے۔
اسامہ بن لادن (اگر زندہ ہوا) بھی کہتا ہوگا؛ لادے میرا نام!
اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے-
اس وقت سے یہی خیال ہے کہ انسان کیا چیز ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پیسہ، ہوس ،اقتدار ، پاور ہم کس چیز کے لئے مرتے ہیں؟؟؟؟
جب انسان کچھ بھی نہیں۔ ۔ ۔
اب کچھ بھی ہو ان کے بچوں کے لئے تو ماں نہیں آسکتی ۔ ۔۔
جن چیزوں کا آپ نے اوپر ذکر کیا، ہم درحقیقت انہی کیلئے مرتے ہیں۔ ایک انسان کو آزمانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اسکو پاور اور دولت دیکر دیکھیں!
بھائی اگر دہشت گردی امریکہ کی پیداوار ہے تو امریکہ میں سب سے زیادہ ہونا چاہئے۔ اپنی کمزوریوں کو دوسروں کے سر کب تک تھوپتے رہیں گے ہم؟ خودکش بمبار کوئی ٹام، ڈک یا ہیری نہیںتھا کوئی داداللہ، کوئی عمر، کوئی عبداللہ ہوگا۔ کمزوری تو ہمارے اپنے اندر ہے دوسروں کو کیوں کوسنا؟ خانہ جنگی کا خطرہ تو شاید اتنا نہیں کیوں کہ جذبات جب اظہار کی راہ پالیں تو ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں لیکن یہ ضرور سوچنا ہے کہ یہ جو دشمن ہے جو ہمارے اندر گھُس بیٹھا ہے اس کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ میںتو طالبان اور خوارجین میںکوئی فرق نہیں پاتا۔ ان کا نظریہ اور طریقہ سب ان سے ملتا ہے۔ حالات بھی ویسے ہی ہیں۔ کیا ہم تاریخ سے سبق سیکھ کر اس وقت صرف ان کے خلاف متحد ہو سکتے ہیں؟ یہ سوال ہے جس کے جواب پر ہمارے مستقبل کا دارومدار ہے۔
بھائی آپ کس دور میں رہتے ہیں؟ طالبان کس نے بنائے؟ ٹون ٹاور کسنے گرائے؟ عراق اور افغانستان پر بغیر کسی دلیل کہ حملہ کسنے کیا؟ سب سے زیادہ اسلحہ کون بناتا ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ امریکہ!
آپ نے درست فرمایا کہ دہشت گرد کوئی ٹوم یا ھیری نہیں ہوتا مگر احمد یا عبداللہ کو اسلحہ اور خود کش بم فراہم کرنے والا تو ہو سکتا ہے! ہم کو تو پٹاخے تک ٹھیک سے بنانے نہیں آتے!
کیا اب بھی کوئی کسر رہ جاتی ہے امریکہ کو دہشت گرد ثابت کرنے کیلئے؟؟؟؟؟؟
محترمہ کی شہادت کے بعد نواز لیگ اورپیپلز پارٹی نے الیکشن کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
ظاہر ہے اس واقعہ کے بعد تو بڑی ٹنڈ کی بھی چمک دمک ضائل ہونی تھی۔ ہر اک کو اپنی جان پیاری ہے، اقتدار ملے نہ ملے