اب جب کہ ہمارے بھائیوں کا بھی جھمگھٹا لگ ہی گیا ہے تو ان بیچاروں کو بھی کچھ ٹپس دے دی جائیں
، (مجھے ان چیزوں کا اسلیے پتہ ہے کیونکہ میری کافی دوست بیوٹی کنسلٹنٹس ہیں ، تو مفت کے مشورے ملتے رہتے ہیں ، کیونکہ وہ عادت سے مجبور ہیں اور مشورہ مفت بڑے شوق سے
)
روز لایف بوائے
سے منہ دھونے کی بجائے میں اس سے منہ دھوتا ہوں۔
اگر کبھی آپ کے منہ پر بن بُلائے spots بن جائیں تو فکر نہیں اور رونا نہیں
، انٹی بیکٹیریل فیس واش۔
ہفتے میں 2 بار سکرب تا کہ سکن کے پور pours کھلے رہیں۔
الٹی سیدھی کریموں کی بجائے کسی اچھے برانڈ کا موسچورایزر ، میں یہ استعمال کرتا ہوں
اور سردیوں میں موسچورائزر کے ساتھ ، یہ سیرم بھی ، یہ آپ کے سکن کے ٹیکسچر کو برقرار رکھتا ہے اور نئے سیل پیدا کرتا ہے۔
اور اگر یہ اوپر والے کام بہت مشکل ہیں تو ، ہمدرد کی صافی پی کر لمبی تان کے سو جائیں