بیوٹی آئٹمز

فرحت کیانی

لائبریرین
سعید غنی کی ہربل پروڈکٹس بہت اچھی ہوتی ہیں۔ اب تو انہوں نے بہت سے شہروں میں اپنے آؤٹ لٹس بنا لئے ہیں۔
ان کے شیمپوز اور ہیئر آئلز اچھے ہیں۔ ان کا ناریل اور بادام آئل سردیوں ہونے والی ہاتھوں اور پاؤں کی جلد کی خشکی کے لئے بہت اچھا ہے۔ نان گریسی ہے اور فوراً جذب اور خشک ہو جاتا ہے پانی کی طرح۔
 

شمشاد

لائبریرین
اُف توبہ۔ یہ خواتین میک اپ میں پیسوں کے علاوہ کتنا وقت ضائع کرتی ہیں۔ اگر یہی وقت کسی تعمیری کام کے لیے استعمال کیا جائے تو کتنا زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔
 
ملائکہ بالوں کے لئے ایک شیمپو بتاؤں۔
باڈی شاپ کا جنجر شیمپو بہت اچھا ہے۔ ادرک کا ایکسٹریکٹ ہے ۔ اچھے بالوں کو مزید اچھا کر دیتا ہے اور خشک اور روکھے بال بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اور بال جلدی گریسی بھی نہیں ہوتے۔
11182m_l.jpg

اور ایک آزمودہ ٹوٹکا بھی۔
بال خراب ہو رہے ہوں یا سر میں خشکی ہو تو ایلوویرا (کوار گندل) جیل لیں۔ ایک پتہ توڑ کر اس کو ایک سائیڈ سے ہلکا سا چھیل لیں اور سر کی جلد میں لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد بال دھو لیں۔ پہلی بار ہی فرق نظر آئے گا۔ یہ قدرتی کنڈیشنر کا کام کرتا ہے۔ بازار سے جیل بھی مل جائے گا لیکن پودے والا زیادہ بہتر رہتا ہے کہ قدرتی ہے۔


فرحت کیانی ، آپ نے کبھی Aussie کو ٹرائی کیا ؟

66998011_H.jpg


یہ بھی انتہائی ذبردست شیمپو ہے
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو اچھا ہوا۔ یہ دوسرے شیمپوز کی نسبت ذرا سا مہنگا ہے لیکن کافی دن چلتا ہے کیونکہ بالکل تھوڑا سا استعمال ہوتا ہے ہر واش میں۔ اگر ایک دن چھوڑ کر بال دھوتے ہیں تو کم از کم ڈیڑھ دو مہینے آرام سے گزر جاتے ہیں۔
یعنی اس کی مثال ایمپریل لیدر سوپ جیسی ہے۔
جو عام بیوٹی سوپ کے مقابلے مہنگا تو ہے لیکن چلتا بہت عرصے تک ہے
ذرا سا رب کرو اور جھاگ ہی جھاگ :)
 

فہیم

لائبریرین
سعید غنی کی ہربل پروڈکٹس بہت اچھی ہوتی ہیں۔ اب تو انہوں نے بہت سے شہروں میں اپنے آؤٹ لٹس بنا لئے ہیں۔
ان کے شیمپوز اور ہیئر آئلز اچھے ہیں۔ ان کا ناریل اور بادام آئل سردیوں ہونے والی ہاتھوں اور پاؤں کی جلد کی خشکی کے لئے بہت اچھا ہے۔ نان گریسی ہے اور فوراً جذب اور خشک ہو جاتا ہے پانی کی طرح۔
سعید غنی کا ابٹن سوپ امی یوز کرتی ہیں میں نے بھی ایک دو بار منہ دھو کر دیکھا ہے مجھے تو ایمپریل لیدر کا ہی بھائی معلوم ہوتا ہے :)
 
Top