بیوی سے محبت

نایاب

لائبریرین
شہزاد وحید اور عسکری بھائیوں کو اللہ ہدایت دیں ۔۔۔ اور ٹھیک کرنے کا کام اچھی بھابیاں خود کرلیں گی:)

بٹیا سدا ہنستی مسکراتی رہو آمین ۔
واقعی آپ نے درست کہا ۔
آپ کی بھابھی نے بھی بہت مہارت و سلیقے سے بنا کسی شکوہ و شکایت کے مجھ جیسے وگڑے تگڑے آوارہ بدنام کو تیر کی طرح سیدھا کر دیا ۔
 

شہزاد وحید

محفلین
زیادہ فری نا ہوئیں ایک ہی عسکری بھائی کی اور ایک ہی آپ کی تو 2 بھانیاں ہوئیں ہماری:)
اوہ اچھا اس کی اور میری ملا کے۔ میں سمجھا کہ میں نے دس روپے کی دعا کرنے کہ کہا تھا یہ ہزار روپے والی دعا شاید بونس میں کر دی گئی۔ :D
 

عمر سیف

محفلین
کیا شادی کے بعد ختم ہو جاتی ہے ؟ یہ کیا باتیں پھیلا رکھی ہین کیا انڈرسٹینڈنگ ہو دوستی ہو آزادی ہو معاشی فکروں سے آزاد ہوں تب بھی کیا محبت ختم ہو جاتی ہے ؟ِ کیا بیوی کو محبوبہ بنا کر ہمیشہ نہیں رکھا جا سکتا ؟:rolleyes:

اس بات پہ منحصر ہے کہ آپ کتنے پیسوں کی شاپنگ کروا سکتے ہیں :D
عسکری آپ کا جیسا دل چاہے ویسے رکھ کے دیکھ لیں۔ شادی کا تجربہ کریں گے تو سیکھیں گے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
بچے پالنے اور خاوند پالنے میں یہ فرق ہے کہ بچوں کو سمجھانا مشکل ہوتا ہے اور خاوند کو سمجھنا -

بچے گھر سے باہر جائیں تو ان کے راستہ بھولنے کا اتنا ڈر نہیں ہوتا جتنا خاوند باہر جائے تو اس کا ہوتا ہے -

بچوں کا احترام ہمارے ہاں زیادہ ہوتا ہے -

آج ہم اتنا خدا کے آگے نہیں جھکتے جتنا بچوں کے آگے جھکتے ہیں -
آپ جھکے بغیر تو انھیں تھپڑ بھی نہیں مار سکتے -

دنیا میں جنت بنانے کی پہلی کوشش شداد نے نہیں کی ، بیوی نے کی کہ وہ جنت کو گھر نہ بنا سکی تو گھر کو جنت بنانے کی کوشش کرنے لگی -

گھر وہ سلطنت ہے جس کی حکمران بیوی اور عوام خاوند ہوتا ہے -

خاوند کو عوام شاید اس لیے کہتے ہیں کہ عوام کا جب دل چاہے اپنا نیا حکمران منتخب کر لیتی ہے -

اچھا خاوند وہ ہوتا ہے جو وہ کہے جو بیوی سننا چاہتی ہے -

اور اچھی بیوی وہ ہوتی ہے جو وہ سنے جو اس کا خاوند نہیں کہنا چاہتا -

خاوند کی ایک بات میں کئی مطالب اور بیوی کی ایک بات میں کئی مطالبات ہوتے ہیں -

بیوی نوجوانی میں آیا ، ذرا عمر ڈھلے تو ساتھی اور بڑھاپے میں خاوند کی نرس ہوتی ہے

از ڈاکٹر یونس بٹ شیطانیاں صفحہ ٢
 
کیا شادی کے بعد ختم ہو جاتی ہے ؟ یہ کیا باتیں پھیلا رکھی ہین کیا انڈرسٹینڈنگ ہو دوستی ہو آزادی ہو معاشی فکروں سے آزاد ہوں تب بھی کیا محبت ختم ہو جاتی ہے ؟ِ کی ابیوی کو محبوبہ بنا کر ہمیشہ نہیں رکھا جا سکتا ؟:rolleyes:
مسئلہ محبت کا نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ آپکو وقتاّ فوقتاّ، گاہے بگاہے، بلکہ تقریباّ روزانہ ہی بیوی کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ :
مجھ کو تو اس جہان میں، صرف تجھی سے عشق ہے​
یا میرا امتحان لے، یا میرا اعتبار کر۔۔۔۔۔:angel:
بیوی کو چونکہ یہ یقین نہیں آتا کہ آپ اب بھی اس سے محبت کرتے ہیں یا اسی کا دم بھرتے ہیں، چنانچہ مختلف قسم کےامتحانوں اور خاموش تجربات کیلئے خود کوتیار رکھنا چاہئیے۔۔۔ویسے تیار رہیں یا نہ رہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ نتیجے پر وہ پہلے ہی پہنچ چکی ہوتی ہیں۔ :cry::rolleyes::cry2::D
 

ام احسن

محفلین
کیا شادی کے بعد ختم ہو جاتی ہے ؟ یہ کیا باتیں پھیلا رکھی ہین کیا انڈرسٹینڈنگ ہو دوستی ہو آزادی ہو معاشی فکروں سے آزاد ہوں تب بھی کیا محبت ختم ہو جاتی ہے ؟ِ کی ابیوی کو محبوبہ بنا کر ہمیشہ نہیں رکھا جا سکتا ؟:rolleyes:
میاں بیوی کی محبت خدا کی دین ہوتی ہے ،یہ محبت و موادت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی تناور درخت بن جاتی ہے۔معاشی فکر محبت کو کم نہیں کرتی بلکہ پختہ کر دیتی ہے،بسا اوقات انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ یہ محبت ماند پڑ رہی ہے مگر در حقیقت ایسا ہوتا نہیں۔بچوں کی پرورش ،آزمائشوں ،مشکلات اور روز و شب کے جھمیلوں سے گرز کر ہی یہ روحانی درجے تک پہنچتی ہے۔
 

اشفاق احمد

محفلین
بھیا جی محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو خرچ کرنے سے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
روزمرہ معاملات میں کچھ تو تکار یا اختلاف کو محبت کا خاتمہ نہیں گردانا جا سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔
شادی کے بعد محبت ختم نہیں ہوتی بلکہ برداشت کے محلول میں گندھ کر دو آتشہ ہو جاتی ہے اس لیے ذرا کو تیکھی لگتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
بیوی سے بڑھ کر محبوبہ کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔۔۔ہاں خود سپردگی اور معاملات سپردگی میں کچھ ناگزیر تبدیلیاں ضرور آتی ہیں۔۔۔۔۔
اور یہی تبدیلیاں ہی تو زندگی کا حسن ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عادل نذیر

محفلین
تو یہ کیا ہے :grin:
970798_527942510574415_1524811234_n.jpg
یہ سوال اس لیے کیا گیا ہیں کیوں کے بھائی جان کے ساتھ یہ ہورہا ہیں ہاہا
 
Top