بیوی سے محبت

علی خان

محفلین
عسکری میرے نظر میں ہر گھر کی اپنی کہانی ہوتی ہے۔ اس لئے اس پر ابھی سے بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
ہاں ایک بات کا خیال رہے۔ کہ ہر چیز جو دسترس سے باہر ہوں۔ اسکو حاصل کرنے کے لئے بندہ سب کچھ کرنے کو تیار رہتا ہے۔ مگر حاصل کرنے کے بعد کیا اُسکی ولیو اُتنی رہتی ہے یا نہیں میرے خیال میں اسکا جواب آپکو بہت اچھی طرح معلوم ہے۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
لگتا ہے عسکری بھیا کے لئے رستہ صاف ہو گیا ہے اس کام کیلئے اسی لئے تو اس طرح کی بہکی بہکی باتیں کر رہا ہے۔۔۔۔۔بھائی وہ بھی عسکرن ہے یہ ہا ہا ہا یا غیر عسکری۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
ٹھیک ہے
ٹھیک ہے میں نے سب کی رائے مانگی تھی سوال میں اب میرے اوپر ملبہ نا ڈالا جائے :grin:
 

عسکری

معطل
ملبہ ڈالا نہیں جا رہا خود ڈلوا یا ہے ویسے عسکری یا غیر عسکری۔۔۔ ۔:D
پائی جان یہاں پر تو سارے غیر شادی شدہ حکیم بھی پہنچ گئے ہمارا علاج کرنے کے لیے یہ تو ایسا ہے جیسے دو اندھے لال رنگ سمجھا رہے ہیوں ایک دوسرے کو :rolleyes: اور شادی غیر عسکری ہی ہوتی ہے سنا ہے بڑے بڑے آفیسرز گھر سے مار یا باتیں کھا کر آتے ہین :grin:
 

بھلکڑ

لائبریرین
پائی جان یہاں پر تو سارے غیر شادی شدہ حکیم بھی پہنچ گئے ہمارا علاج کرنے کے لیے یہ تو ایسا ہے جیسے دو اندھے لال رنگ سمجھا رہے ہیوں ایک دوسرے کو :rolleyes: اور شادی غیر عسکری ہی ہوتی ہے سنا ہے بڑے بڑے آفیسرز گھر سے مار یا باتیں کھا کر آتے ہین :grin:
اُن کو چھوڑو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ عسکری ہے یا غیر عسکری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شوکت پرویز

محفلین
اس موضوع پر میرا ذاتی تجربہ:
جس دن سے بیوی بن کے گھر آئی فریدہ ہے
ماحول خوش کبھی ہے کبھی آبدیدہ ہے
شادی لگے ہے نفع کا سودا کبھی کبھی
لگتا کبھی کبھی ہے کہ غم کو خریدا ہے
جو پیار ہو تو پیر بھی لگتا ہے نو جوان
تکرار میں جوان بھی اک سن رسیدہ ہے
تعریف بھی لگے ہے شکایت جو روٹھے ہوں
جو مان جائیں پھر تو شکایت قصیدہ ہے
آثار پھر سے جنگِ عظیمی سے ہیں ذرا
پھر سے مزاج آج کشیدہ کشیدہ ہے
ان کی تمام باتیں میں سنتا ہوں غور سے
میری ہر ایک بات مگر ناشنیدہ ہے
ان کے مزاج ٹھیک تو زیست اپنی ایک باغ
وہ گر بگڑ پڑیں تو یہ حرثِ بریدہ ہے
ہفتوں پرانی بات پہ لڑنے کو مستعد
عورت بھی ہائے کیسی عجب آفریدہ ہے
مجنوں کو مل بھی جاتی جو لیلیٰ تو دیکھتے
ویسا ہی منتشر وہی دامن دریدہ ہے
شوکت کی آرزو تھی غزل پُرمزاح ہو
سنجیدگی ہی اس میں مگر بر گزیدہ ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اب دیکھئے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں
ًمحترم زبیر مرزا صاحب :)

شکریہ جناب اسی خوب تر کے چکر میں دربدر ہیں لیکن یہ خوب تر ہم خودکو بنانا چاہتے ہیں تاکہ کسی کی تلاش
مکمل ہوجائے(یہ میں نے کون سا فلسفہ جھاڑنا شروع کردیا :nailbiting:)
 
ساری بات سمجھداری اور سمجھوتے کی ہے اگر میاں بیوی کے مزاج میں فرق ہو تو ایک فریق کو لازماََ سمجھوتا کرنا پڑتا ہے میری اور میرے بیوی کے مزاج میں زمین آسمان کا فرق ہے مجھے ادب سے لگاؤ ہے اسے نہیں میں مجلسی آدمی ہوں وہ نہیں مگر ہماری انڈرسٹینڈنگ کی خاندان میں مثالیں دی جاتی ہیں عورت کو عزت احترام اور پیار محبت کی ضرورت ہوتی ہے آسائشیں ثانوی چیز ہیں انڈرسٹینڈنگ نہ ہو تو آسائشیں بھی محبت پیدا نہیں کر سکتیں انڈرسٹنڈنگ ہو تو ہر حال میں گزارہ ہوجاتا ہے :)
 
اس موضوع پر میرا ذاتی تجربہ:
جس دن سے بیوی بن کے گھر آئی فریدہ ہے
ماحول خوش کبھی ہے کبھی آبدیدہ ہے
شادی لگے ہے نفع کا سودا کبھی کبھی
لگتا کبھی کبھی ہے کہ غم کو خریدا ہے
جو پیار ہو تو پیر بھی لگتا ہے نو جوان
تکرار میں جوان بھی اک سن رسیدہ ہے
تعریف بھی لگے ہے شکایت جو روٹھے ہوں
جو مان جائیں پھر تو شکایت قصیدہ ہے
آثار پھر سے جنگِ عظیمی سے ہیں ذرا
پھر سے مزاج آج کشیدہ کشیدہ ہے
ان کی تمام باتیں میں سنتا ہوں غور سے
میری ہر ایک بات مگر ناشنیدہ ہے
ان کے مزاج ٹھیک تو زیست اپنی ایک باغ
وہ گر بگڑ پڑیں تو یہ حرثِ بریدہ ہے
ہفتوں پرانی بات پہ لڑنے کو مستعد
عورت بھی ہائے کیسی عجب آفریدہ ہے
مجنوں کو مل بھی جاتی جو لیلیٰ تو دیکھتے
ویسا ہی منتشر وہی دامن دریدہ ہے
شوکت کی آرزو تھی غزل پُرمزاح ہو
سنجیدگی ہی اس میں مگر بر گزیدہ ہے
اوہ ہوو
ابتدائے عشق کا یہ عالم ہے
بہت خوب بہت خوب :)
 
کیا شادی کے بعد ختم ہو جاتی ہے ؟ یہ کیا باتیں پھیلا رکھی ہین کیا انڈرسٹینڈنگ ہو دوستی ہو آزادی ہو معاشی فکروں سے آزاد ہوں تب بھی کیا محبت ختم ہو جاتی ہے ؟ِ کی ابیوی کو محبوبہ بنا کر ہمیشہ نہیں رکھا جا سکتا ؟:rolleyes:
بیوی سے محبت دن بدن بڑھتی ہے، اور خاص کر کڑے دِنوں میں جب آپ دیکھتے ہیں کہ آپ تنہا کھڑے ہیں ہر طرح کے معاملات میں اور صرف ایک ہی شخصیت ہے آپ کو حوصلہ دینے والی، آپ کے دکھ اور تکلیف میں برابر کی شریک، اور آپ کے دل کی بات سمجھنے والی۔ جب آپ اس کی قربانیوں کو دیکھیں گے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے تو آپ کے دل میں اس کی محبت بڑھے گی اور جب اسے آپ کی کاوشوں کا احساس ہو گا تو اس کے دل میں آپ کے لیے محبت ضرور بڑھے گی۔

بس ضرورت اس امر کی ہے کہ کہیں بھی، کسی بھی طرح کے حالات میں کمیونیکیشن گیپ نہ آئے۔ اور ذرا سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود بھی اس کی کاوشوں کا الفاظ میں اعتراف کریں اور مناسب الفاظ میں اپنی تھکن اور کام کا احساس بھی دلائیں اور اس کی زبانی بھی اس کی تھکن اور کام کا پوچھتے رہیں۔

اور جس طرح محبوبیت کے دور میں محبت کا اظہار کثرت سے کیا جاتا ہے اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے اور بیوی کو بھی بارہا محبت کا احساس دلائیں ہمارا تو مقابلہ رہتا ہے کہ میں آپ سے زیادہ محبت کرتا ہوں نہیں میں آپ سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔

میں یہ کہنے میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ شادی کے سات سال بعد بھی مجھے اپنی بیوی سے شدید محبت ہے اور اسے بھی مجھ سے اور ہم صرف میاں بیوی نہیں بلکہ محبوب اور محبوبہ ہیں اور شدت سے اس بات کو سمجھتے اور مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بنایا ہی ایک دوسرے کے لیے ہے۔ اس سے پہلے تو بس اس دور یا وقت تک پہنچنے کا وقفہ یا دورانیہ تھا۔
 
Top