بیوی کیسی ہو ؟

شمشاد

لائبریرین
ایک اور سُن لیں :

یو فون میں خوش آمدید۔
رشتے کے لیے ۱ دبائیں۔
منگنی کے لیے ۲ دبائیں۔
شادی کے لیے ۳ دبائیں۔
پسند کی شادی کے لیے اپنی امی کے پاؤں دبائیں۔
دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کا گلا دبائیں۔
یو فون کال کرنے کا شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی گلہ کر رہا تھا

مالک تم نے بچپن دیا پھر چھین لیا
جوانی دی پھر چھین لی
پیسہ دیا پھر چھین لیا
بیوی دی اور دے کر بھول ہی گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بات یہ ہے کہ پہلے یہ دیکھا جائے کہ بیوی چاہیے کس کو؟

کچھ کو ایسی چاہیے ہوتی ہے جیسے آرڈر دے کر بنوانی ہے اور کچھ بنی بنائی بھی قبول کرنے کو تیار ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کو جو بھی جیسی بھی ہے بس مل جائے۔
 

عمر سیف

محفلین
وہ بات یہ ہے کہ پہلے یہ دیکھا جائے کہ بیوی چاہیے کس کو؟

کچھ کو ایسی چاہیے ہوتی ہے جیسے آرڈر دے کر بنوانی ہے اور کچھ بنی بنائی بھی قبول کرنے کو تیار ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کو جو بھی جیسی بھی ہے بس مل جائے۔
بیوی تو سبھی کو چاہئے ہوتی ہے شمشاد بھائی ۔۔۔ کچھ کو ایک کچھ کو دو اور کچھ کو چار ۔۔ ڈپینڈ کرتا ہے کہ آپ کتنے "ڈیمانڈنگ" ہیں ۔۔
 

سلمان حمید

محفلین
بیوی ویسی ہو جیسا بندہ چاہے اور بندہ ویسا بن جائے جیسا بیوی چاہے۔ یا تو بیوی خود کو مار کر ویسی بن جائے یا بندہ بیوی کی خواہش جیسا بن جائے۔ بیچ کا رستہ ڈھونڈنے میں لگ جاؤ تو عمر اسی تکرار میں گزر جاتی ہے۔
کبھی کچھ دیر کے لیے بندہ ویسا بن کر بیوی کو ہواؤں میں اڑا دیتا ہے اور کبھی بیوی بندے کی خواہش کی طرح کی بن کر بندے کوکہیں چلے جانے سے روک لیتی ہے۔ مستقل کچھ بھی نہیں ہوتا جیسے پرفیکٹ کچھ نہیں ہوتا :)
 
Top